پاکستان نے انڈیا کے پانچ جنگی طیارے گرائے: بی جے پی رہنما سبرامینن سوامی


انڈیا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور سابق وزیر قانون سبرامینن سوامی نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے انڈیا کے پانچ جنگی طیارے گرائے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حکمران جماعت میں سے کسی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے انڈیا کے طیارے گرائے تھے۔‎ سبرامینن سوامی نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’پاکستان نے اپنے جہاز بھیج کر ہمارے پانچ جہاز گرائے ہیں۔ چینی طیارے تھے لیکن چین نے یہ نہیں کیا۔ چین کے جہاز بڑھیا والے  تھے پر فرانس کے طیارے (رفال) اتنے بڑھیا نہیں تھے۔‘سابق وزیر نے کہا کہ ’رفال طیاروں کی خریداری میں پیسے کھائے گئے یہ دوسری بات ہے، ‎انہیں کیوں خریدا گیا اس کا معاملہ تو مودی کے اقتدار چھوڑنے کے بعد ہی کھلے گا، کیونکہ وہ ایسا ہونے نہیں دیں گے۔‘انہوں نے کہا کہ ’یہ میری رائے ہے۔ پارٹی میں اور بھی لوگ ہیں جو یہ جانتے ہیں لیکن وہ کھل کر بولتے نہیں ہیں۔‘اس سے قبل انڈین ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے اس ہفتے انڈیا میں اُس وقت سیاسی طوفان برپا کر دیا جب انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے کہا کہ وہ یہ اعلان کریں کہ حالیہ کشیدگی میں کتنے رفال لڑاکا طیاروں کو ’پاکستان نے مار گرایا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’نریندر مودی کے لائے ہوئے رفال طیاروں کو پاکستان نے مار گرایا۔ کتنے رافیل کو مار گرایا گیا اس پر کوئی بحث نہیں ہے۔ نریندر مودی جواب دیں کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے کتنے رفال طیارے مار گرائے۔ آپ ہمیں اس کا حساب دیں۔‘واضح رہے کہ 22 اپریل کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں عسکریت پسندوں نے 26 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ انڈیا نے ان ہلاکتوں کا الزام پاکستان پر لگایا تھا، تاہم پاکستان نے اس کی تردید کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔لیکن انڈیا نے یہ پیشکش مسترد کرتے ہوئے پاکستان میں مبینہ ’دہشت گردی کے ٹھکانوں‘ پر میزائل حملے کیے تھے۔ اس کے بعد کشمیر میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان چھڑپیں شروع ہو گئیں۔اسے دوران 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان کے ایئر بیسز پر میزائل حملے کیے۔ اس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انڈیا پر میزائل داغے اور تین رفال سمیت پانچ انڈین لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعوی کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بھارت میں مون سون نے تباہی مچادی ، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاع

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں بڑا فیصلہ دے دیا

سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کردی

پاکستان کا پانی روکا گیا تو چائنہ خاموش نہیں رہے گا ، چین کی بھارت کو کھلی وارننگ

امریکہ: ٹرک الٹنے سے 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد، ’ہر طرف بھنبھناہٹ ہے‘

انڈیا میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 ہلاک، ڈیڑھ ہزار سیاح پھنس گئے

آذربائیجان اور اسرائیل کی سٹریٹجک شراکت داری جو محض ’تیل اور ہتھیاروں تک محدود نہیں‘

امریکا نے جنگ بندی پر حماس کے موقف کو ناقابل قبول قرار دے دیا

انڈیا میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، تین ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے

چھ سالہ بیٹی کو ’فروخت کرنے والی‘ ماں کو عمر قید: ’والدہ نے کہا وہ اپنا ہر بچہ 1100 ڈالر میں فروخت کرنا چاہتی ہیں‘

امریکی ویزے پر پابندی: غیر ملکی طلبہ کن متبادل ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں؟

افغانستان کا پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

پاک چین وزرا خارجہ ملاقات، ساتھ مل کرچلنے کا اعادہ

چین ایشیا میں فوجی طاقت استعمال کرنے کی ’تیاری‘ کر رہا ہے: امریکہ

پاکستان کا چھ طیارے مار گرانے کا دعویٰ، اہم یہ ہے کہ گرے کیوں: انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی