کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک سے آنے والے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج عام محاذ کے بجائے مختلف جہتوں میں صلاحیتوں کا امتحان ہے، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں، ادارے نے تمام امتحانوں کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی، بھارت نے جارحیت میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، تاہم مسلح افواج نے پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارتی اقدامات کا بھرپور دفاع کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہماری خود مختاری اور سالمیت کی محافظ ہیں، پاک افواج نے بہترین خدمات انجام دیں اور پاک فضائیہ نے تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے 7 ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جب کہ آئندہ بھی کوئی بھی مہم جوئی ہوئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات روایتی میدان جنگ تک محدود نہیں، 6 مئی کو بھارت نے میزائل حملے کیے تو پاکستان نے زمین اور فضاؤں میں منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا بلکہ پازی بھی پلٹ دی۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا، حکومت اور عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی، آرمی چیف نے ثابت کیا وہ فیلڈ مارشل کے رینک کے حقدار ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذوں پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایئرچیف مارشل ظہر بابر سندھو نے بھارتی طیارے گراکر اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو ثابت کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کامیاب معاہدے سے معیشت کا استحکام ملا، معاشی استحکام کے لیے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ، پولیس ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی

پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

مہنگائی کا جن بوتل سے باہرآ گیا، عید قرباں پرجانوروں کی قیمتوں میں 70فیصد تک اضافہ

مصطفی عامرقتل کیس میں بڑا یوٹرن

بھارتی قیادت دشمنی کو امن پر ترجیح دے رہی ہے: پاکستان دفتر خارجہ

ملک میں 24 گھنٹوں میں چوتھی بار زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک اور چار زخمی

پنجگور کی کھجور کی امریکہ برآمد: ’اب بچوں کے لیے کتابیں بھی ہیں اور پینسلیں بھی‘

پنجگور کی کھجور کی امریکہ برآمد: ’اب بچوں کو سکول بھیج سکتا ہوں‘

ملکی مجبوری ہے، ساتھ چلنا پڑے گا، زرداری کا پی پی اراکین کی شکایات پر رد عمل

سیالکوٹ ضمنی انتخاب، پی پی 52 میں ن لیگ نے میدان مار لیا

پاکستانی وفود آج سے نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کا دورہ کریں گے: دفترِ خارجہ

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان کا نو رکنی پارلیمانی وفد نیویارک پہنچ گیا

امریکہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ہونے والی ریلی پر حملہ، چھ افراد زخ٘ی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی