کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک اور چار زخمی


کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق اتوار کی رات کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس بروری چوک پر ہونے والے دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا مقناطیسی ٹائم ڈیوائس بم کے ذریعے کیا گیا جو گاڑی کے ساتھ چپکایا گیا تھا۔ایس ایچ او بروری پولیس تھانہ محمود خروٹی نے دھماکے میں ایک شخص کے ہلاک اور 4 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ زخمیوں کو بولان میڈیکل ہسپتال لے جایا گیا جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت قلات کے رہائشی حسین علی محمد حسنی کے نام سے ہوئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں حسین علی کا ساتھی نبیل بھی زخمی ہوا ہے۔دونوں حکومتی حامی سمجھے جاتے ہیں-  دھماکے کا ہدف یہی دو افراد تھے- باقی تین زخمی راہ گیر بتائے جاتے ہیں۔مقتول حسین علی عرف بابل کے والد ملک زبر خان محمد حسنی بھی گزشتہ سال اگست میں قلات میں کالعدم تنظیم کے حملے میں مارے گئے تھے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں-

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انڈیا اپنے ملک میں دہشت گردی کا لفظ مسلم اقلیتوں کی شناخت کو مسخ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے،: بلاول بھٹو

این ایچ اے کی جانب سے موٹروے پر ٹول ٹیکس میں رواں برس پانچویں مرتبہ اضافہ

حکومت کا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

بھارت نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کیا ، بلاول بھٹو

میری بیٹی کے قتل کا تعلق کسی دشمنی یا تنازعے سے نہیں ہے: والد مقتول ٹک ٹاکر

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، بلاول

حکومت کا کراچی میں سندھ کا پہلا اسپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے تمام بقایاجات ادا کرے، علی امین گنڈاپور

مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز بنانے والا پور ا گینگ گرفتار

سابق چیئرمین نادرا سمیت 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ

آئی جی جیل خانہ جات کو فوری طورعہدے سے ہٹا دیا گیا

نوجوان پر تشدد: ملزم سلمان فاروقی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پاکستان کی کامیابی کیلئے بڑے اورکڑے فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا ملزم 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کیسے پکڑا گیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی