مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز بنانے والا پور ا گینگ گرفتار


باقاعدہ اسٹوڈیو بنا کر چائلڈ پورنو گرافی کا کنٹیٹ تخلیق کرنے والا گینگ مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا گیاہے اور ملزمان کے قبضہ سے آٹھ سو شرمناک ویڈیوز برآمد کر لی گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے پسماندہ گاؤں میں معصوم بچوں کو چائلڈ پورنو گرافی کے لیے استعمال کرکے ڈالرز کے عوض ڈارک ویب پر ویڈیوز فروخت کرنے والا گینگ پکڑا گیا ہے ، شرمناک مقصد کے لیے جرمن باشندہ 20 روز کے لیے پاکستان آیا، پورا اسٹوڈیو تیار کرکے مقامی افراد کو ویڈیوز بنانے کی ٹریننگ دے کرواپس چلا گیا، پورنوگرافی اسٹوڈیو میں تیار ہونے والی تمام ویڈیوز اسی کو بھیجی جاتی تھیں، فارن آفس اور انٹرپول کے ذریعے مرکزی ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ ویڈیو کی قیمت 100 سے 500 ڈالر تک ہو تی ہے ۔سپیشل برانچ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی کو جرمن باشندے کی مشکوک حرکات سے آگاہ کیا جس پر این سی سی آئی اے تحقیقات کرتے ہوئے گروہ تک پہنچ گئی، 6 سے 10 سال کی عمر کے 50 بچے چائلڈ پورنو گرافی گینگ کا شکار بنے۔وزیر داخلہ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ 50 بچے جو ہیں وہ اس سے متاثر ہوئے ہیں اس میں سے جو بچے وہاں سے برآمد کیے گئے ہیں اس کے کچھ بچوں کو جو کہ چھ بچوں کو وہاں پر چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا گیا ہے اور انفورچونیٹلی ایک افسوسناک بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے گھر والے اور والدین بھی اس گھناونے دھندے میں شامل نکلے ہیں ان پر بھی ان کا والدین ہو یا کوئی ہو ان پر بھی کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔پاکستان میں چائلڈ ابیوز کیس میں سزا بھی بڑھا دی گئی ہے۔ گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو 14 سے 20 سال تک سزا ہوگی۔ اس کیس میں ملزمان کی ضمانت یا صلح بھی نہیں ہوسکے گی۔ قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے جس میں والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کے لیے سوشل میڈیا کا محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنانے کے لیے انہیں تربیت لازمی دیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

خودکشی کرنے والے مفرور قیدی کا ویڈیو بیان منظرِعام پر

کال سینٹرز کے ذریعے 400 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتیاں

پنجاب حکومت کا عیدالاضحیٰ پرقیدیوں کو سزاؤں میں خصوصی معافی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

الیکشن کمیشن میں علی امین گنڈاپورنااہلی کے لیے درخواست دائر

بلوچستان میں بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی

فواد چوہدری کوعدالت کی طرف سے بڑا ریلیف

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جُڑا ہے: بلاول بھٹو

دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 5 ہزار 700 کیوسک کی مزید کمی

وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پولیو کیس کا سخت نوٹس لے لیا۔

ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا، ضمانت پر فیصلہ محفوظ

حکومت پیٹرول و ڈیزل کی خریداری کے لیے نقد رقم کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی کو کیوں فروغ دینا چاہتی ہے؟

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہری ہلاک، ترجمان دفترِ خارجہ کی تصدیق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی