دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 5 ہزار 700 کیوسک کی مزید کمی


بھارت کی آبی جارحیت اور چھیڑ چھاڑ کا سلسلہ جاری ہے، بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں مزید کمی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 5 ہزار 700 کیوسک کی مزیدکمی آئی ہے، جس کے بعد پانی کی آمد 19 ہزار 300 اور اخراج 3 ہزار کیوسک ہے۔واپڈا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 25 ہزار کیوسک تھی، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں 3 جون کو پانی کی آمد 34 ہزار 100کیوسک اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں 2 جون کو پانی کی آمد 38 ہزار 600 کیوسک تھی۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں 31 مئی کو پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک تھا۔ واپڈا کے اعلامیہ کے مطابق آج تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 76 ہزار 800 اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 33 ہزار 800 اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے ۔واضح رہے کہ 31 مئی 2025 کو بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں مزید کمی ہوگئی تھی۔ 30 مئی کے مقابلے ہیڈ مرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 37 ہزار 600 کیوسک کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج صفر کیوسک ہوگیا تھا۔ 2 روزمیں ہیڈمرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 91 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمدایک لاکھ 94 ہزار 900 اور اخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 23 ہزار 100 اور اخراج 23 ہزار 100 کیوسک تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

جائیداد کے تنازع پر بہن کا قتل افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک المیہ ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

بلاول بھٹو نے بھارت کی جارحیت کا معاملہ ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے پیش کردیا

جنگ، گرمی اور تحریک۔۔۔! اجمل جامی کا کالم

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، عید کی مبارکباد دی

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں

شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

شہر قائد کی زمین ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھی، لوگوں میں خوف و ہراس

گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے

کراچی ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اے 380 کب لینڈ کرے گا؟

ہم بھارت کو کہہ چکے ہیں کہ پانی بند کرنا جنگی اقدام کے مترادف ہوگا، بلاول بھٹو

پاکستان میں عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟

’ثنا یوسف، ہاں بھی موت نہ بھی موت‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ، ’اچھی گفتگو ہوئی جلد چین کا دورہ کروں گا‘: امریکی صدر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی