پاکستان میں عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟


پاکستان کے محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں سات سے 12 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشن گوئی کی ہے۔ اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ موسمیات نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’سات جون سے ہوا کا زیادہ دباؤ ملک پر اثر انداز ہو گا جس کے آٹھ جون سے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینے کے امکانات ہیں۔‘’اس باعث ملک کے بالائی علاقوں (وسطی/بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں (بالائی/وسطی سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان کےعلاقوں) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔‘بیان کے مطابق شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں تیز/گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔خیال رہے کہ پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اور اسے حالیہ برسوں میں گرمی کی شدید لہر اور تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔احتیاطی تدابیرمحمکہ موسمیات نے گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے دھوپ میں کم سے کم نکلنے اور پانی کے زیادہ استعمال کا کہا ہے۔شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ برف پگھلنے کی شرح کو بڑھا سکتا ہے۔ جبکہ کاشت کاروں کو کہا ہے کہ فصلوں کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں۔بیان کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو ’الرٹ‘ رہنے اور شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 3 دہشتگرد گرفتار

چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں حیران کن اضافہ

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کے گمراہ کن بیان کو مسترد کردیا

جائیداد کے تنازع پر بہن کا قتل افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک المیہ ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

بلاول بھٹو نے بھارت کی جارحیت کا معاملہ ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے پیش کردیا

جنگ، گرمی اور تحریک۔۔۔! اجمل جامی کا کالم

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، عید کی مبارکباد دی

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی: وزیر اعظم آفس

شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

شہر قائد کی زمین ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھی، لوگوں میں خوف و ہراس

گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے

کراچی ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اے 380 کب لینڈ کرے گا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی