سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 3 دہشتگرد گرفتار


محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ باوثوقذرائع کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے دہشت گردوں کو جھنگ روڈ پٹھان کالونی سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد عید پر لاہور، بہاول نگر، بہاول پور اور پاکپتن میں اہم مقامات پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، دہشت گرد فتنہ الخوارج اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرتے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سری نگر اور راجستھان میں را کے اہلکاروں سے متعدد بار ملاقات کر چکے ہیں، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اعظم کا تعلق منچن آباد سے، امجد کا پاکپتن سے اور منظور کا تعلق بہاولنگر سے ہے، دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی را کو واٹس ایپ کے ذریعے اہم مقامات کے نقشے بھیجتے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی فیصل آباد نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

قربانی کا مزہ تو پاکستان میں ہے

پاکستان انڈیا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہے، انڈین حکومت بھی آگے بڑھے: بلاول بھٹو زرداری

روس کے یوکرین میں ڈرون اور میزائل حملے، کم از کم پانچ افراد ہلاک، 80 زخمی

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 3 دہشتگرد گرفتار

چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں حیران کن اضافہ

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کے گمراہ کن بیان کو مسترد کردیا

جائیداد کے تنازع پر بہن کا قتل افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک المیہ ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

بلاول بھٹو نے بھارت کی جارحیت کا معاملہ ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے پیش کردیا

جنگ، گرمی اور تحریک۔۔۔! اجمل جامی کا کالم

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، عید کی مبارکباد دی

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی: وزیر اعظم آفس

شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی