
وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات منیٰ میں ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔سعودی میڈیا نے بتایاکہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔