
جائیداد کے لیے پرمبینہ طور پر جائیداد کے لیے بہن کو قتل کرنے والے دو بھائیوں کو چند گھنٹو ں میں گرفتار کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پراپرٹی کے لیے بہن کا قتل افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک المیہ ہے۔ پاکپتن میں انسانیت سوز واقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی گرفتاری کا فوری حکم دیتے ہوئے قانون کے مطابق سحت کاروائی کی ہدایت کی۔دوسری جانب ڈی پی او پاکپتن نے ہنگامی بنیادوں پر پولیس کے قابل افسران کی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سگی بہن کو قتل کرنے والے دونوں بھائیوں کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او پاکپتن نے بتایا کہ ملزمان عاصم اور عامر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے-پولیس کے مطابق پاکپتن کی رہائشی کنول بشیر کو عامر اور عاصم نے پراپرٹی نہ دینے پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا تاہم وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عامر اور عاصم کو حراست میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف کسی قسم کا تشدد اور زیادتی ہر گز برداشت نہیں، قتل کے ملزمان کسی صورت سزا سے نہیں بچ پائیں گے اور قانون کے مطابق کڑی سزا ملے گی۔