ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہری ہلاک، ترجمان دفترِ خارجہ کی تصدیق


پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایران کے شورش زدہ صوبے سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’مرنے والے دونوں پاکستانیوں کی نعشوں کو وطن لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘ایک مختصر بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ایرانی حکام نے سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہریوں مجاہد اور محمد فہیم کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔‘تاہم ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں پاکستانی شہریوں کو کیسے اور کس نے قتل کیا؟ترجمان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’تہران میں پاکستانی سفارت خانہ ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے جو ضروری تعاون اور مدد فراہم کر رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’ضروری انتظامی اور قانونی تقاضے پورے ہوتے ہی دونوں پاکستانی شہریوں کی نعشوں کو واپس لانے کے انتظامات کر دیے جائیں گے۔‘واضح رہے کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد گاڑیوں کی مُرمت، تعمیرات اور زراعت جیسے شعبوں میں روزگار کے حصول کے لیے لیے اکثر ایران جاتے رہتے ہیں۔پاکستان کی سرحد کے ساتھ ایران کے پسماندہ ترین علاقوں میں سے ایک سیستان بلوچستان کا صوبہ طویل عرصے سے بدامنی کا شکار ہے۔اس صوبے میں منشیات کی سمگلنگ کرنے والے گروہ، بلوچ اقلیت کے علیحدگی پسند اور مذہبی بنیادوں پر سرگرم عسکریت پسند موجود ہیں۔اس سے قبل رواں برس اپریل میں بھی ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان کی مہرستان کاؤنٹی میں آٹھ پاکستانی شہریوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا جو وہاں موٹر مکینک کے طور کام کرتے تھے۔اس واقعے کی ذمہ داری صوبہ بلوچستان میں سرگرم علیحدگی پسند تنظیم بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) نے قبول کی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

شہر قائد کی زمین ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھی، لوگوں میں خوف و ہراس

گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے

کراچی ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اے 380 کب لینڈ کرے گا؟

ہم بھارت کو کہہ چکے ہیں کہ پانی بند کرنا جنگی اقدام کے مترادف ہوگا، بلاول بھٹو

پاکستان میں عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟

’ثنا یوسف، ہاں بھی موت نہ بھی موت‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ، ’اچھی گفتگو ہوئی جلد چین کا دورہ کروں گا‘: امریکی صدر

انڈیا، پاکستان کشیدگی کا ایک ماہ: 88 گھنٹوں پر محیط تنازعے کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا؟

حکومت پیٹرول و ڈیزل کی خریداری کے لیے نقد رقم کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی کو کیوں فروغ دینا چاہتی ہے؟

افغانستان سے جانور لانے پر پابندی، بلوچستان کی منڈیوں میں قیمتیں بڑھ گئیں

بیلاروس اور پاکستان نے فضائی تعاون میں نئے باب کا آغاز کردیا، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں 90 روزہ حراست کا نیا قانون، اب کوئی لاپتہ ہوا تو خودساختہ ہوگا، سرفراز بگٹی

قازقستان کے سفیرکی وفاقی وزیرمواصلات سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزم کیا

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے قومی اتفاق رائے اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، صدر مملکت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی