قازقستان کے سفیرکی وفاقی وزیرمواصلات سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزم کیا


قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران بھارت سے جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور اشتراک کا عزم کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں پیش رفت ہو رہی ہے، ریل اور روڈ کے راستے وسطی ایشیا تک رسائی گیم چینجر ہے، اکنامک گروتھ کے لیے ذرائع مواصلات میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔قازقستان کے سفیر اور وفاقی وزیر مواصلات کے مابین ای سی او اجلاس پر بھی گفتگو ہوئی اور وفاقی وزیر نے کہا کہ اہم ممالک کے مابین باہمی شراکت سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستان ہر عالمی فورم پر متحرک کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے پاکستان کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا، انہوں نے عبدالعلیم خان اور پاکستانی عوام کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 3 دہشتگرد گرفتار

چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں حیران کن اضافہ

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کے گمراہ کن بیان کو مسترد کردیا

جائیداد کے تنازع پر بہن کا قتل افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک المیہ ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

بلاول بھٹو نے بھارت کی جارحیت کا معاملہ ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے پیش کردیا

جنگ، گرمی اور تحریک۔۔۔! اجمل جامی کا کالم

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، عید کی مبارکباد دی

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی: وزیر اعظم آفس

شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

شہر قائد کی زمین ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھی، لوگوں میں خوف و ہراس

گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے

کراچی ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اے 380 کب لینڈ کرے گا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی