آئی جی جیل خانہ جات کو فوری طورعہدے سے ہٹا دیا گیا


کراچی کی ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدیوں کے فرار پر انسپکٹر جنرل(آئی جی) جیل خانہ جات قاضی نظیر کو فوری طور عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے معاملے پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی جیل قاضی نظیر کو فوری طور ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری کو آئی جی جیل کوہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کو بھی عہدے سے معطل کردیا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالنے کا فیصلہ غلط تھا اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔انہوں نے وارننگ دی کہ فرار ہونے والے قیدی سر ینڈر کردیں ورنہ جیل توڑنے کا سنگین مقدمہ بنے گا ۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہاکہ واقعہ ملیر جیل افسران اور انتظامیہ کی نا اہلی ہے، 24گھنٹوں کا وقت دیا ہے، فرارقیدی واپس آئے تو سزا میں رعایت دیں گے، آج نہیں تو کل تمام فرار قیدیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ شہر میں مسلسل زلزلے کے جھٹکوں نے شہری آبادیوں کے ساتھ ساتھ، ملیر جیل کو بھی متاثر کیا، گزشتہ رات تقریباً ایک بجے ملیر اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، قیدیوں کی حفاظت کیلئے جیل انتظامیہ نے 2 سرکل کے قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکال دیا۔جیل حکام کے مطابق اسی دوران قیدیوں نے ہنگامہ آرائی اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی کی اورجیل سے فرار ہونے لگے، قیدیوں کے ہجوم کو دیکھ کر جیل پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کردی۔۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق ملیرجیل سے 213 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 70 سے زائد کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

خودکشی کرنے والے مفرور قیدی کا ویڈیو بیان منظرِعام پر

کال سینٹرز کے ذریعے 400 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتیاں

پنجاب حکومت کا عیدالاضحیٰ پرقیدیوں کو سزاؤں میں خصوصی معافی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

الیکشن کمیشن میں علی امین گنڈاپورنااہلی کے لیے درخواست دائر

بلوچستان میں بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی

فواد چوہدری کوعدالت کی طرف سے بڑا ریلیف

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جُڑا ہے: بلاول بھٹو

دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 5 ہزار 700 کیوسک کی مزید کمی

وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پولیو کیس کا سخت نوٹس لے لیا۔

ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا، ضمانت پر فیصلہ محفوظ

حکومت پیٹرول و ڈیزل کی خریداری کے لیے نقد رقم کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی کو کیوں فروغ دینا چاہتی ہے؟

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہری ہلاک، ترجمان دفترِ خارجہ کی تصدیق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی