این ایچ اے کی جانب سے موٹروے پر ٹول ٹیکس میں رواں برس پانچویں مرتبہ اضافہ


نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایج اے) نے رواں مالی سال کے دوران ٹول ٹیکس میں پانچویں مرتبہ اضافہ کردیا ہے۔ این ایچ اے کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’اضافی ٹول چارجز 15 جون 2025 سے موٹرویز پر لاگو ہوں گے۔‘  نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ’نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز وصول کیے جائیں گے۔‘ این ایج اے کا کہنا ہے کہ ’ٹول ٹیکس میں اضافہ ریوینیو میں اضافے اور ایم ٹیگ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔‘ ’اسلام آباد سے لاہور موٹروے پر کار کے لیے نیا ٹول ٹیکس 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے عبدالحکیم کے درمیان سفر کرنے والی کاروں کے لیے یہ ٹول ٹیکس 1200 روپے ہو گا۔‘ نوٹیفیکیشن کے مطابق ’پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے پر کار کے لیے نیا ٹول ٹیکس 1600 روپے جبکہ ملتان سے سکھر کے لیے 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔‘ ’ڈی آئی خان سے حاکلہ موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 1000 روپے جبکہ حسن ابدال سے مانسہرہ ایکسپریس وے پر کار کے لیے نیا ٹول ٹیکس 450 روپے وصول کیا جائے گا۔‘کمرشل گاڑیوں کے لیے بھی ٹول ٹیکس میں  کیا گیا ہے: این ایج اے لاہور سے اسلام آباد سفر کرنے والے 2 اور 3 ایکسل ٹرک کے لیے نیا ٹول ٹیکس 7900 روپے جبکہ آرٹی کیولیٹڈ ٹرک کے لیے 10ہزار 200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ این ایج اے نے کہا ہے کہ ’موٹروے پر سفر کرنے والے شہری 15 جون سے قبل اپنے ایم ٹیگ فعال کروا لیں اور اس میں مطلوبہ بیلنس یقینی بنائیں تاکہ اضافی چارجز سے بچ سکیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

افغانستان سے جانور لانے پر پابندی، بلوچستان کی منڈیوں میں قیمتیں بڑھ گئیں

بیلاروس اور پاکستان نے فضائی تعاون میں نئے باب کا آغاز کردیا، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں 90 روزہ حراست کا نیا قانون، اب کوئی لاپتہ ہوا تو خودساختہ ہوگا، سرفراز بگٹی

قازقستان کے سفیرکی وفاقی وزیرمواصلات سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزم کیا

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے قومی اتفاق رائے اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، صدر مملکت

’سامنے آنے کی جرأت کرتی ہیں اس لیے نشانہ بنتی ہیں‘، خواتین ٹک ٹاکرز خوف کا شکار

پاک بھارت معاہدوں کی منسوخی پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دفتر خارجہ

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی سستی اور باقی ملک کیلیے مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

خودکشی کرنے والے مفرور قیدی کا ویڈیو بیان منظرِعام پر

کال سینٹرز کے ذریعے 400 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتیاں

ثنا یوسف کا قتل: انسیل کلچر اور پاکستانی ڈراموں میں مجرمانہ ذہنیت کے ’ہیرو‘

ثنا یوسف کا قتل اور انسیل کلچر: ’ہمارے ڈرامے سکھا رہے ہیں کہ لڑکی نہ مانے تو اس کے پیچھے پڑ جاؤ پھر وہ مان جائے گی‘

پنجاب حکومت کا عیدالاضحیٰ پرقیدیوں کو سزاؤں میں خصوصی معافی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی