وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے تمام بقایاجات ادا کرے، علی امین گنڈاپور


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے ذمہ خیبر پختونخوا کے تمام بقایا جات ادا کرے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جرگے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سابق فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگانے سے گریز کرے۔ اور کوئی ایسا ٹیکس قابل قبول نہیں ہے۔ ان علاقوں کے عوام کی مالی صورتحال ایسی نہیں کہ وہ ٹیکس دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بُری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ اور ان علاقوں میں خطیر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ضم اضلاع کے لوگوں نے ملک کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ان کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کے بےگھر افراد کے معاوضوں کے پیسے جلد از جلد جاری کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے بند کیے جائیں۔ ان سے بےگناہ لوگوں کا بھی بہت نقصان ہوتا ہے۔ این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ صوبے کو منتقل کرنے کا بھی فوری اعلان کیا جائے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم کسی دوسرے صوبے کا حق نہیں مانگ رہے۔ بلکہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔ وفاقی حکومت اپنے ذمہ خیبر پختونخوا کے تمام بقایا جات ادا کرے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

خودکشی کرنے والے مفرور قیدی کا ویڈیو بیان منظرِعام پر

کال سینٹرز کے ذریعے 400 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتیاں

پنجاب حکومت کا عیدالاضحیٰ پرقیدیوں کو سزاؤں میں خصوصی معافی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

الیکشن کمیشن میں علی امین گنڈاپورنااہلی کے لیے درخواست دائر

بلوچستان میں بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی

فواد چوہدری کوعدالت کی طرف سے بڑا ریلیف

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جُڑا ہے: بلاول بھٹو

دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 5 ہزار 700 کیوسک کی مزید کمی

وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پولیو کیس کا سخت نوٹس لے لیا۔

ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا، ضمانت پر فیصلہ محفوظ

حکومت پیٹرول و ڈیزل کی خریداری کے لیے نقد رقم کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی کو کیوں فروغ دینا چاہتی ہے؟

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہری ہلاک، ترجمان دفترِ خارجہ کی تصدیق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی