سیالکوٹ ضمنی انتخاب، پی پی 52 میں ن لیگ نے میدان مار لیا


پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا۔ سمبڑیال میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ضمنی الیکشن میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔ دن بھر پولنگ کے دوران گہماگہمی رہی، کارکنوں میں جھگڑا اور نعرے بازی بھی ہوئی جبکہ دھاندلی کے الزامات بھی لگائے گئے۔ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں تمام 185پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے 78419 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخرنشاط گھمن 40037 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ن لیگی امیدوار حنا ارشد کا کہنا تھاکہ عوام نے مجھے سیاست کیلئے نہیں خدمت کیلئے منتخب کیا، مریم نواز کی وجہ سے اس مقام پر کھڑی ہوں، اگروزیراعلیٰ پنجاب مجھ پراعتماد نہ کرتیں تو یہاں کھڑی نہ ہوتی۔اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی پی 52 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کومبارکباد دی اور کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا اس پرپورا اتریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار ہے، عوام خدمت کرنے والوں اورفتنہ فساد پھیلانے والوں کوپہچان چکے، نوازشریف کی قیادت میں ترقی کاسفرتیزی سےجاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انڈیا اپنے ملک میں دہشت گردی کا لفظ مسلم اقلیتوں کی شناخت کو مسخ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے،: بلاول بھٹو

این ایچ اے کی جانب سے موٹروے پر ٹول ٹیکس میں رواں برس پانچویں مرتبہ اضافہ

حکومت کا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

بھارت نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کیا ، بلاول بھٹو

میری بیٹی کے قتل کا تعلق کسی دشمنی یا تنازعے سے نہیں ہے: والد مقتول ٹک ٹاکر

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، بلاول

حکومت کا کراچی میں سندھ کا پہلا اسپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے تمام بقایاجات ادا کرے، علی امین گنڈاپور

مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز بنانے والا پور ا گینگ گرفتار

سابق چیئرمین نادرا سمیت 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ

آئی جی جیل خانہ جات کو فوری طورعہدے سے ہٹا دیا گیا

نوجوان پر تشدد: ملزم سلمان فاروقی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پاکستان کی کامیابی کیلئے بڑے اورکڑے فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا ملزم 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کیسے پکڑا گیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی