ملک میں 24 گھنٹوں میں چوتھی بار زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس


شہر قائد میں 24 گھنٹے کے دوران چوتھی بار زلزلہ آیا، جس سے شہریوں میں‌ خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیا گیا، ایسا 24 گھنٹے کے دوران چوتھی بار ہوا، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلہ صبح 10 بجکر 29منٹ پر آیا، جس کا مرکز قائد آباد تھا ، زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔قائد آباد اوراطراف میں 11 بجکر3منٹ پر زلزلہ محسوس کیا گیا، اس کے علاوہ ملیر سعودآباد، لانڈھی، ، پورٹ قاسم، شاہ لطیف، بھینس کالونی، شیر پاؤ ، لانڈھی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔گذشتہ رات بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی بارہ کلو میٹر اور مرکز کراچی گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔اس سے قبل شام سات بجے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب یہاں شدید گرمی کے ساتھ طوفانی بارشیں اور زلزلوں کے آئے دن جھٹکے آنے لگے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انڈیا اپنے ملک میں دہشت گردی کا لفظ مسلم اقلیتوں کی شناخت کو مسخ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے: بلاول بھٹو

انڈیا اپنے ملک میں دہشت گردی کا لفظ مسلم اقلیتوں کی شناخت کو مسخ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے،: بلاول بھٹو

این ایچ اے کی جانب سے موٹروے پر ٹول ٹیکس میں رواں برس پانچویں مرتبہ اضافہ

حکومت کا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

بھارت نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کیا ، بلاول بھٹو

میری بیٹی کے قتل کا تعلق کسی دشمنی یا تنازعے سے نہیں ہے: والد مقتول ٹک ٹاکر

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، بلاول

حکومت کا کراچی میں سندھ کا پہلا اسپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے تمام بقایاجات ادا کرے، علی امین گنڈاپور

مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز بنانے والا پور ا گینگ گرفتار

سابق چیئرمین نادرا سمیت 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ

آئی جی جیل خانہ جات کو فوری طورعہدے سے ہٹا دیا گیا

نوجوان پر تشدد: ملزم سلمان فاروقی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پاکستان کی کامیابی کیلئے بڑے اورکڑے فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی