کوئٹہ میں بم دھماکے میں دو بھائی ہلاک، مستونگ میں تھانہ نذرِ آتش


صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ جبکہ مستونگ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے لیویز تھانے پر حملہ کر کے تھانے، املاک اور گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ سے تقریباً 30 کلومیٹر دور پولیس تھانہ ہنہ کی حدود میں سرہ غوڑگئی کلی منگلہ کے مقام پر ایک گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار قبائلی رہنما سردار عبداللہ بازئی کے دو بیٹے عبدالسلام بازئی اور عبدالنافع بازئی ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نشانہ بننے والے افراد پہاڑی علاقے میں واقع اپنی کوئلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے اور مشینری کو جلائے جانے کی اطلاع ملنے پر متاثرہ مقام کی طرف جا رہے تھے۔ راستے میں انہیں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں کالعدم مسلح تنظیم کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ادھر کوئٹہ سے متصل ضلع مستونگ میں عسکریت پسندوں نے لیویز تھانہ ولی خان پر حملہ کیا۔ لیویز کنٹرول مستونگ کے مطابق مسلح افراد نے نہ صرف تھانے کو آگ لگا دی بلکہ ایک گاڑی، ریکارڈ اور دیگر املاک کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔ایف سی ذرائع کے مطابق ’حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز علاقے کی طرف روانہ کی گئیں۔ تاہم دہشت گرد، فورسز کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گئے اور اپنا اسلحہ بھی چھوڑ گئے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ، پولیس ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی

پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

مہنگائی کا جن بوتل سے باہرآ گیا، عید قرباں پرجانوروں کی قیمتوں میں 70فیصد تک اضافہ

مصطفی عامرقتل کیس میں بڑا یوٹرن

بھارتی قیادت دشمنی کو امن پر ترجیح دے رہی ہے: پاکستان دفتر خارجہ

ملک میں 24 گھنٹوں میں چوتھی بار زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک اور چار زخمی

پنجگور کی کھجور کی امریکہ برآمد: ’اب بچوں کے لیے کتابیں بھی ہیں اور پینسلیں بھی‘

پنجگور کی کھجور کی امریکہ برآمد: ’اب بچوں کو سکول بھیج سکتا ہوں‘

ملکی مجبوری ہے، ساتھ چلنا پڑے گا، زرداری کا پی پی اراکین کی شکایات پر رد عمل

سیالکوٹ ضمنی انتخاب، پی پی 52 میں ن لیگ نے میدان مار لیا

پاکستانی وفود آج سے نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کا دورہ کریں گے: دفترِ خارجہ

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان کا نو رکنی پارلیمانی وفد نیویارک پہنچ گیا

امریکہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ہونے والی ریلی پر حملہ، چھ افراد زخ٘ی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی