موسم الرٹ: ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی اور بعض مقامات پر بارش کا امکان


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 2 سے 7 جون تک کے لیے موسم سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔الرٹ کے مطابق پنجاب کے پوٹھوہار ریجن، جنوبی اور شمال مشرقی اضلاع جیسے راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور لاہور میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور کرم میں بھی بارش متوقع ہے۔گلگت بلتستان (گلگت، سکردو، ہنزہ) اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر (مظفرآباد، میرپور) میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے علاقوں جیسے کوئٹہ، تربت، گوادر، خضدار اور ژوب میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔این ڈی ایم اے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ طوفان یا شدید بارش کے دوران احتیاط برتیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔عوام کو تیز ہواؤں اور آندھی کے دوران کمزور تعمیرات، درختوں اور بل بورڈز کے قریب جانے سے بھی اجتناب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عمران خان پر حکومت کو قبول کرنے کا دباؤ ہے، علیمہ خان

پنجاب میں ویپنگ پر پابندی، ’بچوں کی صحت کسی بھی کاروبار سے زیادہ اہم ہے‘

مسابقتی کمیشن کا کھاد بنانے والی کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام، بھاری جرمانہ عائد

حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ، جامعات کے وائس چانسلرز کا پبلک فنڈز پرکوئی حق نہیں

نریندرمودی نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے جواسرائیلی حکومت کے نقش قدم پرچل رہا ہے، بلاول بھٹو

حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ، جامعات کے وائس چانسلرز کا پبلک فنڈز پر کائی حق نہیں

’سب کو ہنسانے والی پورے گاؤں کو رلا گئی‘، ثنا یوسف کے گاؤں میں سوگ کی فضا

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری، بجٹ اہداف کی منظوری پر تفصیلی گفتگو

پاکستان سفارتی محاذ پر بھی کامیاب، انڈیا میں ماتم ہو رہا ہے: اسحاق ڈار

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور اپوزیشن کے مابین مشاورت شروع

22 جولائی کو پاکستان اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی صدارتی ذمہ داری سنبھالے گا

حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون کا مبینہ گینگ ریپ: ’واقعے کے بعد مدعی مقدمہ خود ملزمان کا سراغ لگاتا رہا‘ پولیس کا دعویٰ

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے کے بعد ملزم فیصل آباد کیسے پہنچا؟

بھارت کے بالادستی کے دعوے ناکام، ہماری کامیابی پر دہلی سوگوار ہے، اسحٰق ڈار

فوجی تصادم میں ہونے والے نقصانات آپریشن سے حاصل ہونے والے نتائج سے زیادہ اہم نہیں: لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی