نریندرمودی نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے جواسرائیلی حکومت کے نقش قدم پرچل رہا ہے، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں۔ آئی ایس آئی اور "را" ساتھ بیٹھیں تو دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈیڑھ ارب لوگوں کی قسمت نان اسٹیٹ ایکٹرز یا شرپسندوں کے ہاتھ میں نہیں دی جاسکتی، پاکستان اب بھی دہشت گردی کےخلاف انڈیا سے تعاون کرنا چاہتا ہے۔بلاول بھٹو نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا اور کہا کہ بھارت اسرائیلی حکومت کے نقش قدم پر چل رہا ہے، بدقسمتی سے بھارت ہر غلط چیز سے متاثر ہوتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں۔ آئی ایس آئی اور "را" ساتھ بیٹھیں تو دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران بھارتی الزامات اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف پاکستان کا مؤقف تفصیل سے پیش کیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ایک تحریری پیغام اقوام متحدہ کے سربراہ کو پیش کیا اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے خدشات اور تجاویز سے انہیں آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے 22 اپریل 2025 کے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور شواہد سے عاری قرار دیتے ہوئے انہیں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارت کی طرف سے کیے گئے حالیہ یکطرفہ فوجی اقدامات جن میں شہری املاک پر حملے، معصوم جانوں کا ضیاع، اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی شامل ہیں جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔بلاول بھٹو نے خبردار کیا کہ بھارت ایک نیا، خطرناک معمول قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو طاقت کے استعمال، بین الاقوامی قوانین سے انحراف، اور سفارتی اصولوں کی نفی پر مبنی ہے، اور جو ایک ایٹمی خطے کو بڑے تصادم کی جانب دھکیل سکتا ہے۔پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے ممکنہ انسانی اثرات، پاکستان پر آبی دباؤ ڈالنے کی بھارتی کوششوں، اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر مفصل بریفنگ دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اے 380 کب لینڈ کرے گا؟

پاکستان میں عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟

’ثنا یوسف، ہاں بھی موت نہ بھی موت‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ، ’اچھی گفتگو ہوئی جلد چین کا دورہ کروں گا‘: امریکی صدر

انڈیا، پاکستان کشیدگی کا ایک ماہ: 88 گھنٹوں پر محیط تنازعے کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا؟

افغانستان سے جانور لانے پر پابندی، بلوچستان کی منڈیوں میں قیمتیں بڑھ گئیں

بیلاروس اور پاکستان نے فضائی تعاون میں نئے باب کا آغاز کردیا، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں 90 روزہ حراست کا نیا قانون، اب کوئی لاپتہ ہوا تو خودساختہ ہوگا، سرفراز بگٹی

قازقستان کے سفیرکی وفاقی وزیرمواصلات سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزم کیا

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے قومی اتفاق رائے اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، صدر مملکت

’سامنے آنے کی جرأت کرتی ہیں اس لیے نشانہ بنتی ہیں‘، خواتین ٹک ٹاکرز خوف کا شکار

پاک بھارت معاہدوں کی منسوخی پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دفتر خارجہ

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی سستی اور باقی ملک کیلیے مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی