عمران خان پر حکومت کو قبول کرنے کا دباؤ ہے، علیمہ خان


بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہا جا رہا ہے کہ آپ لوگوں کے لیے نہ کھڑے ہوں، آپ آواز نہ اٹھائیں، آپ موجودہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی کے لیے معافی مانگیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کچھ لو اور کچھ دو کے اصول پر ہوتے ہیں، عمران خان رول آف لاء، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی آزادی کے لیے کھڑے ہں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کہا جا رہا ہے کہ آپ لوگوں کے لیے نہ کھڑے ہوں، آپ آواز نہ اٹھائیں، آپ موجودہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی کے لیے معافی مانگیں، یہ جو چوری شدہ مینڈیٹ والی حکومت 26 ویں ترمیم لے کر آئی ہے اسے قبول کریں۔انہوں نےمزید کہا بنیادی طور پر اسٹیبلشمنٹ یہ کہہ رہی ہے کہ آپ اپنے لوگوں کے لیے آواز نہ اٹھائیں، بس آپ اپنے لوگوں کے لیے جو مانگ رہے ہیں یہ چھوڑ دیں اور منہ بند رکھیں، یہ جو چوری شدہ مینڈیٹ والی حکومت اس کو قبول کریں۔علیمہ خان نے کہا کہ آج میں کیس میں کیوں آئی ہوں؟ آج میں کس چیز کے لیے بیل لے رہی ہوں؟ انہوں نے کہا کہ میرا جرم یہ ہے کہ عمران خان نے جیل میں مجھے جو پیغام دیا وہ میں نے میڈیا اور باہر پہنچا دیا، اس کی پاداش میں مجھ پر انتشار پھیلانے کی ایف آئی آر کر دی گئی، میں نے کون سا انتشار پھیلایا ہے، عمران خان نے تو اوپن کورٹ میں بات کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ سنیں گے کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ احتجاج ہونے جارہا ہے تو ساتھ ہی میڈیا پر خوشخبریاں چل پڑتی ہیں کہ عمران خان 5 تاریخ کو رہا ہو رہے ہیں، اب سب کو سمجھ آ رہی ہے کہ جیسے ہی احتجاج کی کال آتی ہے تو عمران خان کی رہائی کی خبریں چلنا شروع ہوجاتی ہیں۔احتجاجی تحریک کے حوالے سے سوال پر علیمہ خان نےکا کہنا تھا کہ سوال یہ نہیں کہ عمران خان جیل سے تحریک کو کیسے منیج کریں گے، عمران خان نے کہا ہے کہ عمر ایوب ان کی بات کریں گے اور سلمان اکرم راجا ان کی ہدایات پر پارٹی کے اندر عمل درآمد کرائیں گے، عمران خان فیلڈنگ چینج کرتے رہتے ہیں، یہ ان کی کامیابی ہے۔القادر ٹرسٹ میں کسی ریلیف کی امید کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم دعا کر سکتے ہیں، اللہ تعالی پہ یقین رکھتے ہیں، لوگ جو مرضی پلاننگ کر لیں مگر اللہ تعالی کے پلان کے آگے ہم انسانوں کا کوئی پلان نہیں چلتا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اے 380 کب لینڈ کرے گا؟

ہم بھارت کو کہہ چکے ہیں کہ پانی بند کرنا جنگی اقدام کے مترادف ہوگا، بلاول بھٹو

پاکستان میں عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟

’ثنا یوسف، ہاں بھی موت نہ بھی موت‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ، ’اچھی گفتگو ہوئی جلد چین کا دورہ کروں گا‘: امریکی صدر

انڈیا، پاکستان کشیدگی کا ایک ماہ: 88 گھنٹوں پر محیط تنازعے کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا؟

افغانستان سے جانور لانے پر پابندی، بلوچستان کی منڈیوں میں قیمتیں بڑھ گئیں

بیلاروس اور پاکستان نے فضائی تعاون میں نئے باب کا آغاز کردیا، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں 90 روزہ حراست کا نیا قانون، اب کوئی لاپتہ ہوا تو خودساختہ ہوگا، سرفراز بگٹی

قازقستان کے سفیرکی وفاقی وزیرمواصلات سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزم کیا

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے قومی اتفاق رائے اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، صدر مملکت

’سامنے آنے کی جرأت کرتی ہیں اس لیے نشانہ بنتی ہیں‘، خواتین ٹک ٹاکرز خوف کا شکار

پاک بھارت معاہدوں کی منسوخی پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دفتر خارجہ

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی سستی اور باقی ملک کیلیے مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی