حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون کا مبینہ گینگ ریپ: ’واقعے کے بعد مدعی مقدمہ خود ملزمان کا سراغ لگاتا رہا‘ پولیس کا دعویٰ


Getty Imagesعلامتی تصویر صوبہ پنجاب کے وسطی شہر حافظ آباد میں پولیس ایک ایسے مقدمے کی تفتیش کر رہی ہے جس کی درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ طور پر چار نامعلوم افراد نے ایک خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے ریپ کا نشانہ بنایا اور اس دوران وہ ان کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔مقامی پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس واقعہ کو ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے اور مقدمے کا اندراج پولیس میں اس وقت کروایا گیا جب ملزمان کی جانب سے مبینہ گینگ ریپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی۔اس واقعہ سے متعلق جو مقدمہ درج کیا گیا، اس کے مدعی گینگ ریپ کا شکار ہونے والی خاتون کے شوہر ہیں۔یہ مقدمہ 3 جون کو حافظ آباد کے تھانہ کسوکی میں درج کیا گیا، جس میں چار ملزمان کو نامزد کیا گیا جو نامعلوم ہیں اور پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔اس معاملے کی ایف آئی آر کے مطابق ’خاتون کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے دونوں میاں بیوی سے مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر جنسی عمل بھی کروایا اور اس کی بھی ویڈیو بنانے کے بعد فرار ہو گئے۔‘ایف آئی آر میں کیا کہا گیا؟اس واقعے سے متعلق حافظ آباد کے تھانہ کسوکی میں درج ایف آئی ار میں مدعی مقدمہ نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ وہ 25 اپریل کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنی بہن کو ملنے کے لیے موٹر سائیکل پرنوشہرہ ورکاں گئے جبکہ گھر واپسی پر شام ہو گئی تھی اور راستے میں ان کی بیوی ایک شوگر مل کے پاس رفع حاجت کے لیے موٹرسائیکل سے اتریں۔ایف آئی ار کے مطابق اسی اثنا میں ایک شخص نے مدعی مقدمہ سے شام کے وقت اس جگہ پر رکنے کی وجہ پوچھی جس پر انھوں نے بتایا کہ ان کی بیوی رفع حاجت کے لیے گئی ہے تو اسی وجہ سے وہ یہاں پر رکے ہوئے ہیں۔مدعی مقدمہ کا مزید کہنا تھا کہ اسی دوران میں ملزم کا ایک اور ساتھی بھی وہاں پر آگیا اور اس کے کچھ دیر بعد ہی ملزمان کا تیسرا ساتھی بھی وہاں پہنچ گیا۔اس واقعے کی ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے دعویٰ کیا کہ ملزمان ان دونوں میاں بیوی کو کچھ فاصلے پر واقعہ قبرستان کے پاس لے گئے جہاں پر ان مسلح ملزمان نے دونوں میاں بیوی کو برہنہ کر دیا۔مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمان نے (مدعی مقدمہ) کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے اور ان کی آنکھوں کے سامنے ان کی بیوی کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا جبکہ مدعی مقدمہ ایسا نہ کرنے کے حوالے سے ملزمان کی منتیں بھی کرتے رہے لیکن ملزمان باز نہ آئے اور ان کی بیوی کو ریپ کا نشانہ بناتے رہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان جب اس خاتون کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا رہے تھے تو ان کا ایک ساتھی اس واقعے کی ویڈیو بھی بنا رہا تھا۔بہاولپور میں تیسری جماعت کی طالبہ کا ریپ اور قتل کرنے والے ملزمان کی ہلاکت: ’قریبی رشتہ دار‘ ملزمان پر پولیس کا شک یقین میں کیسے بدلا؟17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا ملزم14 روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقلمذہبی پروگرام میں جانے والی 22 سالہ لڑکی کا مبینہ ریپ کے بعد قتل: ’لاش کی خراب حالت دیکھ کر خواتین بےہوش ہو گئیں‘’فون نمبر دینے سے انکار‘ پر خاتون کا مبینہ ریپ: ’ہمارے بچے صدمے میں ہیں، انھوں نے یہ ظلم اپنی آنکھوں سے دیکھا‘ایف آئی آر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ملزمان نے ریپ کے بعد شوہر کو اسلحہ کے زور پر اپنی بیوی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی عمل کرنے کے لیے مجبور کیا۔مدعی مقدمہ کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کے کہنے پر انھوں نے اپنی بیوی کے ساتھ جنسی عمل کیا جس کی ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی۔مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر انھوں نے اپنی بیوی کا میڈیکل چیک اپ کروانے کی کوشش کی یا اس واقعہ کے بارے میں پولیس کو بتایا تو وہ اس گینگ ریپ اور میاں بیوی کے جنسی عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں گے۔مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ اپنی عزت بچانے کے لیے انھوں نے اس واقعہ کی رپورٹ فوری طور پر پولیس میں درج نہیں کروائی تھی لیکن جب اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی گئی تو پھر انھوں نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دی۔ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملزمان نے ان سے دو موبائل فون، دو تولے سونا اور 2500 روپے بھی چین لیے۔ بی بی سی نے مدعی مقدمہ سے اس واقعہ اور مقدمے کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جاننے کے لیے متعدد بار رابطہ کیا لیکن انھوں نے اس پر اپنا کوئی ردعمل نہیں دیا۔Getty Imagesعلامتی تصویر پولیس نے اب تک کیا کارروائی کی؟حافظ آباد کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر عاطف نذیر نے بی بی سی کو بتایا کہ اس واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کے بعد انھوں نے مدعی مقدمہ سے رابطہ کیا تھا اور کہا کہ اگر وہ اس واقعہ سے متعلق مقدمہ درج نہیں کروائیں گے تو پولیس اس واقعہ کا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کرے گی۔ڈی پی او حافظ آباد کا دعوی ہے کہ اس واقعے کے بعد مدعی مقدمہ اپنے تئیں ان افراد کا سراغ لگاتا رہا جو کہ مبینہ طور پر اس واقعہ میں ملوث تھے۔ انھوں نے کہا کہ اہل علاقہ کو مدعی مقدمہ نے ان افراد کے حلیے کے بارے میں بتایا جو ان کی بیوی کے ساتھ مبینہ گینگ کے واقعہ میں ملوث تھے۔اہل علاقہ کی جانب سے ان افراد کی نشاندہی کے بعد مدعی مقدمہ نے ان چار افراد کے نام بھی اس مقدمے میں درج کروائے ہیں۔ایس ایس پی عاطف نذیر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اہلِ علاقہ اور ملزمان کے رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ملزمان کے زیر استعمال موبائل کی لوکیشن اور جیو فینسنگ کی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیس کی متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈی پی او حافظ آباد نے دعوی کیا ہے کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ مدعی مقدمہ اور متاثرہ فیملی کو تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے اور پولیس اہلکار ان کی حفاظت کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں۔17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا ملزم14 روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقلمذہبی پروگرام میں جانے والی 22 سالہ لڑکی کا مبینہ ریپ کے بعد قتل: ’لاش کی خراب حالت دیکھ کر خواتین بےہوش ہو گئیں‘برطانیہ میں گرومنگ گینگز اور پاکستانی نژاد مردوں پر الزام: ’ہم شرمندہ ہو کر بیٹھ جاتے ہیں، لوگ سمجھتے ہیں یہی قصوروار ہیں‘’فون نمبر دینے سے انکار‘ پر خاتون کا مبینہ ریپ: ’ہمارے بچے صدمے میں ہیں، انھوں نے یہ ظلم اپنی آنکھوں سے دیکھا‘اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون کا مبینہ ریپ: پولیس سافٹ ڈرنک کی بوتل اور پرس پر موجود انگلیوں کے نشانات سے ملزم تک کیسے پہنچی؟بہاولپور میں تیسری جماعت کی طالبہ کا ریپ اور قتل کرنے والے ملزمان کی ہلاکت: ’قریبی رشتہ دار‘ ملزمان پر پولیس کا شک یقین میں کیسے بدلا؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اے 380 کب لینڈ کرے گا؟

ہم بھارت کو کہہ چکے ہیں کہ پانی بند کرنا جنگی اقدام کے مترادف ہوگا، بلاول بھٹو

پاکستان میں عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟

’ثنا یوسف، ہاں بھی موت نہ بھی موت‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ، ’اچھی گفتگو ہوئی جلد چین کا دورہ کروں گا‘: امریکی صدر

انڈیا، پاکستان کشیدگی کا ایک ماہ: 88 گھنٹوں پر محیط تنازعے کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا؟

افغانستان سے جانور لانے پر پابندی، بلوچستان کی منڈیوں میں قیمتیں بڑھ گئیں

بیلاروس اور پاکستان نے فضائی تعاون میں نئے باب کا آغاز کردیا، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں 90 روزہ حراست کا نیا قانون، اب کوئی لاپتہ ہوا تو خودساختہ ہوگا، سرفراز بگٹی

قازقستان کے سفیرکی وفاقی وزیرمواصلات سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزم کیا

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے قومی اتفاق رائے اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، صدر مملکت

’سامنے آنے کی جرأت کرتی ہیں اس لیے نشانہ بنتی ہیں‘، خواتین ٹک ٹاکرز خوف کا شکار

پاک بھارت معاہدوں کی منسوخی پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دفتر خارجہ

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی سستی اور باقی ملک کیلیے مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی