اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا قومی اسمبلی کو خط، بڑا مطالبہ کر دیا


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر ایاز صادق کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ریفرنس کی قانونی و آئینی بنیاد، مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کریں۔ الزام، نااہلی کے ریفرنس پر آئینی نکات،آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس کی قانونی توجیہ فراہم کریں۔عمر ایوب خان نے سپیکر سے ریفرنس کی مکمل مصدقہ نقل اور شواہد مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ریفرنس پر فیصلے کے دوران کی اندرونی کارروائی اور فائل نوٹنگز بھی مانگی ہیں۔عمر ایوب نے تیسرے فریق کی درخواستوں کی بنیاد پر ریفرنس پر وضاحت طلب کی ہے،عمر ایوب نے کہا ہے کہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنے کی تفصیل فراہم کی جائے۔آرٹیکل 63(2) کے تحت اسپیکر کی صوابدیدی نظیریں بھی دی جائیں۔عمر ایوب نے اپنے خط میں ریفرنس پر اسپیکر کی ذہنی تسلی ثابت نہ ہونے پر اعتراض کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ قانونی عمل، شفافیت اور منصفانہ کارروائی کے لیے تفصیلات دیں۔اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی وقار اور جمہوری اعتماد کی بنیاد پر ریکارڈ فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ریفرنس مزید کاروائی کےلیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا تھا۔دریں اثنا، الیکشن کمیشن میں عمر ایوب کے خلاف این اے 18 ہری پور میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔عمر ایوب کے وکیل نے مہلت مانگ لی جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، عمر ایوب نے وکیل کرنے کے لیے وقت مانگتے ہوئے استدعا کی کہ مجھے وکیل کرنا ہے۔جبکہ بجٹ کا عمل بھی چل رہا ہے، 27 جون کے بعد تک کیس کی سماعت رکھی جائے۔ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ آپ کا وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوتا ہے، عمر ایوب نے کہا کہ وہ وکیل میرے دوسرے کیس میں پیش ہو رہا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ 90 دن میں کیس کا فیصلہ کرنا ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ میں فاننس کمیٹی کا رکن ہوں اور اپوزیشن لیڈر ہوں، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہمارے پاس اگست تک وقت ہے۔یہ درست کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر ہیں بجٹ سے متعلق ان کی ذمہ داری ہے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

افغانستان سے جانور لانے پر پابندی، بلوچستان کی منڈیوں میں قیمتیں بڑھ گئیں

بیلاروس اور پاکستان نے فضائی تعاون میں نئے باب کا آغاز کردیا، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں 90 روزہ حراست کا نیا قانون، اب کوئی لاپتہ ہوا تو خودساختہ ہوگا، سرفراز بگٹی

قازقستان کے سفیرکی وفاقی وزیرمواصلات سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزم کیا

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے قومی اتفاق رائے اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، صدر مملکت

’سامنے آنے کی جرأت کرتی ہیں اس لیے نشانہ بنتی ہیں‘، خواتین ٹک ٹاکرز خوف کا شکار

پاک بھارت معاہدوں کی منسوخی پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دفتر خارجہ

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی سستی اور باقی ملک کیلیے مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

خودکشی کرنے والے مفرور قیدی کا ویڈیو بیان منظرِعام پر

کال سینٹرز کے ذریعے 400 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتیاں

ثنا یوسف کا قتل: انسیل کلچر اور پاکستانی ڈراموں میں مجرمانہ ذہنیت کے ’ہیرو‘

ثنا یوسف کا قتل اور انسیل کلچر: ’ہمارے ڈرامے سکھا رہے ہیں کہ لڑکی نہ مانے تو اس کے پیچھے پڑ جاؤ پھر وہ مان جائے گی‘

پنجاب حکومت کا عیدالاضحیٰ پرقیدیوں کو سزاؤں میں خصوصی معافی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی