کب تک قاتلوں کا چہرہ چھپایا جائے گاِ؟ ثنا یوسف کے قاتل کی عدالت میں پیشی ! ملزم کا چہرہ چھپانے پر لوگوں نے سوال کھڑے کردیے


"اس سے شک ہوتا ہے کہ واقعی اصل مجرم پکڑا بھی گیا ہے یا نہیں۔" "ایسے ہی ہائی پروفائل مجرموں کو چھپایا جاتا ہے اور پھر وہ ضمانت پر رہا ہو جاتے ہیں۔" "اس کا چہرہ دکھاؤ تاکہ دنیا اسے اور اس کے خاندان کو بددعائیں دے!" اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بے رحمانہ قتل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اور اب جب قاتل عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا تو عوامی غصہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات کا تعلق فیصل آباد سے ہے، اور اسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ دورانِ تفتیش اس نے ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔ آج عدالت میں پیشی کے دوران عمر حیات کو سیاہ ماسک میں لایا گیا، اور عدالت نے اسے شناخت پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2) تاہم عدالت میں اس کی پیشی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ عوام سوال اٹھا رہی ہے کہ جب ثنا یوسف کی ہر تصویر کو سوشل میڈیا پر کھلے عام وائرل کیا گیا، اور اسے ہر ممکن انداز میں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، تو پھر قاتل کا چہرہ کیوں چھپایا جا رہا ہے؟ اسلام آباد پولیس نے اگرچہ عمر حیات کی شناختی تصویر جاری کر دی ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو چکی ہے، مگر اس کے باوجود عدالت میں اس کا ماسک پہنا کر لایا جانا عوام کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ اداکارہ مشی خان نے بھی اس معاملے پر آواز بلند کی ہے۔ ان کا کہنا تھا، "آخر پولیس ملزم کا چہرہ کیوں چھپا رہی ہے؟ اسے ملک بھر میں دکھانا چاہیے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ یہ وہ شخص ہے جس نے ایک معصوم بچی کی جان لی۔"

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ہر صبح اللہ سے دعا کرتا تھا کہ مجھے پوچا سے بچالے۔۔ مزمل ابراہیم کے پوجا بھٹ کے متعلق سنسنی خیز انکشافات

’آپریشن سپائیڈر ویب‘: یوکرین کے ’غیرمعمولی‘ حملے سے انڈیا اور دیگر ممالک کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟

کیا یہ مجسمہ آن لائن آرڈر کا نتیجہ ہے؟ وسیم اکرم کا مجسمہ دیکھ کر مداح غصے سے پھٹ پڑے

ہالان مائیکرو فنانس بینک کو ملک گیر سطح کا مائیکرو فنانس بینکاری لائسنس جاری

’اسلام قبول کر کے‘ مکہ پہنچنے والے وہ یورپی ’جاسوس‘ جنھوں نے کعبہ کی ابتدائی تصاویر لیں اور تلاوت کی ریکارڈنگ کی

امریکہ میں فنگس لے جانے پر چینی خاتون کی گرفتاری کا معاملہ: زرعی دہشت گردی کیا ہے؟

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سے عداوت تک کا سفر

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سےعداوت تک کا سفر

مائگرین: کولا اور فرائز سے سر درد بھگانے کا نیا ٹوٹکا کتنا محفوظ اور کار آمد ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ، ’اچھی گفتگو ہوئی جلد چین کا دورہ کروں گا‘: امریکی صدر

انڈیا، پاکستان کشیدگی کا ایک ماہ: 88 گھنٹوں پر محیط تنازعے کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا؟

’ثنا یوسف، ہاں بھی موت نہ بھی موت‘

لڑکی نہ مانے تو پیچھے پڑ جانے کا غلط ٹرینڈ۔۔ ثنا یوسف کا قتل اور پاکستانی ڈراموں میں مجرمانہ ذہنیت کے ’ہیرو‘

ثنا یوسف کا قتل اور انسیل کلچر: ’ہمارے ڈرامے سکھا رہے ہیں کہ لڑکی نہ مانے تو اس کے پیچھے پڑ جاؤ پھر وہ مان جائے گی‘

راہبہ اور تین مردوں کی تصویر والا 200 سال پرانا کنڈوم جو آج بھی صحیح حالت میں موجود ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی