ہالان مائیکرو فنانس بینک کو ملک گیر سطح کا مائیکرو فنانس بینکاری لائسنس جاری


مصر اور مشرق وسطی میں کامیاب فن ٹیک ایم این ٹی ہالان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مائیکرو فنانس بینکاری کا لائسنس حاصل کر لیا ہے۔ اب ہالان مائیکرو فنانس بینک سندھ سے باہر پورے ملک میں اپنی خدمات فراہم کر سکے گا۔ قومی سطح کے لائسنس کے بعد ہالان مائیکرو فنانس بینک برانچ لیس بینکنگ، ادائیگی کے کارڈز، موبائل بینکنگ، ریٹیلرز لین دین اور والیٹ سروسز وغیرہ متعارف کراسکتا ہے۔ یہ نئی خدمات بینک کی موجودہ پروڈکٹس جیسے کہ مائیکروفنانس قرض، تنخواہ کی پیشگی ادائیگی، پنشنز، کرنٹ اور سیونگز اکاؤنٹس کو مؤثر انداز میں مکمل کریں گی۔ بینک کا مقصد مالیاتی طور پر محروم طبقات کو سہولتیں فراہم کرنا ہے، جن کو بغیر ضمانت کے کم مالیت کے قرض فراہم کیے جائیں گے۔ ان قرضوں کے لیے کم سے کم دستاویزات درکارہوں گی، پراسیسنگ کا عمل تیز ہوگااور مناسب و مسابقتی ماہانہ اقساط کی سہولت دی جائے گی۔بینک خاص طور پر خواتین، زرعی کارکنوں اور کمرشل گاڑیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا۔ یہ جامع ماڈل مائیکرو انٹرپرینیورز، چھوٹے تاجروں اور کم آمدن طبقات کو بغیر ضمانت خودمختاری حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔ ایم این ٹی ہالان کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر منیر نخلہ نے کہا، ”قومی سطح کے لائسنس کا حصول ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر میں زیادہ سے زیادہ افراد اور کاروباروں کو خدمات فراہم کرنا ہے۔ یہ کامیابی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معاونت کے بغیر ممکن نہ تھی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے آغاز کے بعد سے ہمیں سرکاری و غیر سرکاری شراکت داروں کی جانب سے غیر معمولی تعاون حاصل ہوا ہے۔ پاکستان میں ہماری کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم این ٹی۔ ہالان کس طرح جدید ٹیکنالوجی اور فنی مہارت کو بروئے کار لا کر تیزی سے نئی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کررہا ہے۔“ ہالان مائیکرو فنانس بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹوس آرگیریو نے کہا، ”ہمارے جدید کسٹمر سینٹرک ماڈل نے تیزی سے ترقی کی ہے، جس کے نتیجے میں صرف 12 ماہ میں ہمارے کاروباری مقامات کی تعداد 19 سے بڑھ کر 49 ہوگئی ہے۔ قومی لائسنس کے حصول سے ہمیں آئندہ تین برسوں میں یہ تعداد 300 تک لے جانے کا موقع ملا ہے، تاکہ ہم پاکستان کی مالیاتی طور پر محروم کمیونیٹیز کی ضروریات کو موثر انداز میں پورا کر سکیں۔“ مالیاتی خودمختاری ایم این ٹی ہالان کے عالمی مشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے ذریعے مالیاتی خدمات تک رسائی کو جدید اور موثر بنانا ہے۔ ایم این ٹی۔ہالان نے 2024 میں ایڈوانس مائیکرو فنانس بینک خریدا، جو ادارے کی عالمی توسیع کا حصہ ہے۔ اس توسیع میں مصر کے علاوہ ترکی اور متحدہ عرب امارات جیسی اہم مارکیٹیں شامل ہیں۔ ان تمام مارکیٹوں کے لیے ایم این ٹی۔ ہالان نے اب تک 13 ارب امریکی ڈالرز سے زائد کی رقوم جاری کی ہیں اور 80 لاکھ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی: وزیر اعظم آفس

ضیا یوسف کا استعفیٰ جو برطانوی دائیں بازو کی جماعت ریفارم یو کے کو متاثر کر سکتا ہے

ڈالر کو ایک کمزور کرنسی بنانے کا منصوبہ: کیا ٹرمپ امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ لانا چاہتے ہیں؟

ہر صبح اللہ سے دعا کرتا تھا کہ مجھے پوچا سے بچالے۔۔ مزمل ابراہیم کے پوجا بھٹ کے متعلق سنسنی خیز انکشافات

’آپریشن سپائیڈر ویب‘: یوکرین کے ’غیرمعمولی‘ حملے سے انڈیا اور دیگر ممالک کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟

کیا یہ مجسمہ آن لائن آرڈر کا نتیجہ ہے؟ وسیم اکرم کا مجسمہ دیکھ کر مداح غصے سے پھٹ پڑے

ہالان مائیکرو فنانس بینک کو ملک گیر سطح کا مائیکرو فنانس بینکاری لائسنس جاری

’اسلام قبول کر کے‘ مکہ پہنچنے والے وہ یورپی ’جاسوس‘ جنھوں نے کعبہ کی ابتدائی تصاویر لیں اور تلاوت کی ریکارڈنگ کی

امریکہ میں فنگس لے جانے پر چینی خاتون کی گرفتاری کا معاملہ: زرعی دہشت گردی کیا ہے؟

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سے عداوت تک کا سفر

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سےعداوت تک کا سفر

مائگرین: کولا اور فرائز سے سر درد بھگانے کا نیا ٹوٹکا کتنا محفوظ اور کار آمد ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ، ’اچھی گفتگو ہوئی جلد چین کا دورہ کروں گا‘: امریکی صدر

انڈیا، پاکستان کشیدگی کا ایک ماہ: 88 گھنٹوں پر محیط تنازعے کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا؟

’ثنا یوسف، ہاں بھی موت نہ بھی موت‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی