مائگرین: کولا اور فرائز سے سر درد بھگانے کا نیا ٹوٹکا کتنا محفوظ اور کار آمد ہے؟


Getty Imagesمائگرین یا درد شقیقہ جسے آدھے سر کا درد کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جس کا صرف برطانیہ میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد شکار ہیں۔ یہ مستقبل داؤ پر لگا سکتا ہے، کیریئر ختم کر سکتا ہے اور کسی کی دنیا محدود کر سکتا ہے۔ لہٰذا جب کوئی ایسی ترکیب سامنے آتی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ اس کا ممکنہ علاج ہو سکتی ہے، یا کم از کم اس درد میں افاقہ ہو سکتا ہے تو لوگ اسے آزمائیں گے ضرور۔اگرچہ اس حالت کے لیے طبی مدد تو موجود ہیں لیکن اس کا کوئی مستقل علاج نہیں ہے۔ڈاکٹروں کی تجویز کردہ دوا سے فرق تو پڑتا ہے لیکن یہ ہمیشہ کام نہیں کرتا ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے کوئی آسان حل نہیں ہے۔کچھ لوگوں نے اس درد سے نمٹنے کے اپنے طریقے تلاش کر لیے ہیں۔ کچھاپنے چہرے کے ایک حصے کو ہیئر ڈرائر سے ہوا دیتے ہیں، یا آئس پیک پہن کر گرم غسل کرتے ہیں یا پھر سمودی پیتے ہیں۔لیکن اب ایک نیا ہیک اچانک وائرل ہو گیا ہے۔ میک مائیگرین میل۔ایسا لگتا ہے کہ کولا اور نمکین فرائز کی ایک خوراک سینکڑوں لوگوں کے لیےکام کر رہی ہیں اور وہ سب ٹک ٹاک پر اس کی خوبیوں کی تعریف کر رہے ہیں۔کیا ان ہیکس کے پیچھے کوئی سائنس ہے۔ یہ جسم کے ساتھ کیا کرتے ہیں؟Getty Imagesکیفین اور سوڈیم کے اثراتآکسفورڈ شائر سے تعلق رکھنے والے نک کک مائگرین کے حملے کی صورت میں ’دواؤں سے بھرا پرس‘ اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ وہ درد کو دور کرنے کے لیے ’کچھ بھی کرنے‘ آزمانے کو تیار ہیں۔’جب آپ اس حالت کے ساتھ رہتے ہیں، اور آپ ہفتے میں پانچ دن کام کر رہے ہوتے ہیں اور آپ کو معمولات جاری رکھنے ہوتے ہیں تو آپ کچھ آزمائیں گے۔‘جب بدترین تکلیف ہوتی ہے تو نِک کی آنکھ کے ساکٹ کے آس پاس کا درد ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان کی آنکھ کو کچلا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے میں کولا میں موجود کیفین اور چینی ان کی مدد کرتی ہے۔’اگر میں جلد ہی اسے بھانپ جاؤں تو یہ کبھی کبھی کام کر سکتا ہے، جب میری بینائی دھندلی ہو جاتی ہے تو مجھے پتا چل جاتا ہے کہ یہ آنے والا ہے۔‘وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ کولا پینا ان کی اس درد کش دوا کا متبادل نہیں جو وہ میگرین کو روکنے کے لیے روزانہ لیتے ہیں لیکن یہ کبھی کبھی انھیں ’دن گذارنے‘ میں مدد کرتا ہے۔27سالہ کیلی ویبسٹر جو اپنی پوری زندگی میں دائمی مائگرین کا شکار رہی ہیں، ان کے مطابق یہ چپس پر نمک ہے جو ان کے میگرین کے حملے کو سست کر سکتا ہے۔وہ کہتی ہیں ’اس سے مدد مل سکتی ہے، لیکن یہ یقینی طور پر علاج نہیں ہے۔‘’مائگرین ایک پیچیدہ اعصابی حالت ہے اور فاسٹ فوڈ کھانے میں شامل تھوڑا سا کیفین، نمک اور چینی سے اس کا علاج نہیں کیا جاسکتا ہے۔‘کیلی نے مختلف ادویات کے کاک ٹیل آزمائے، اپنے پیروں کو گرم پانی میں ڈال دیا، سر کے پچھلے حصے میں آکوپنکچر اور کپنگ کروائی لیکن ان کا بہت کم اثر ہوا ہے۔ان چند علاجوں میں سے ایک جس نے انھیں راحت دی ہے وہ میڈیکل بوٹوکس ہے۔ اس میں ان کے سر، چہرے اور گردن میں درجنوں انجیکشن لگائے گئے ہیں۔یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ بوٹوکس مائگرین کے لیے کس طرح کام کرتا ہے لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اعصاب سے خارج ہونے والے طاقتور درد کے سگنلز کو روکتا ہے۔میگرین: آدھے سر کا درد خواتین کو کیوں زیادہ متاثر کرتا ہے؟80 سے زیادہ ممالک میں استعمال ہونے والی مائگرین یا آدھے سر کے درد کی دوا کتنی مؤثرثابت ہو رہی ہے؟کیا کھانے کے سبب بھی آپ کو سر درد ہو سکتا ہے؟روزے کی حالت میں مائیگرین کے ناقابلِ برداشت درد سے بچنے کے لیے کیا کریں؟ Getty Imagesمائگرین ہے کیا؟مائگرین جو کئی دنوں تک رہ سکتا ہے ایک عام قلیل مدتی سر درد سے بہت مختلف ہے اور پیراسیٹامول جیسی درد کش ادویات کے ساتھ اس کا زیادہ آسانی سے علاج کیا جاسکتا ہے۔مائگرین سر میں درد، گردن میں درد، سُن ہونا، دھندلی نظر اور یہاں تک کہ بولنے اور نقل و حرکت کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔تین ہزار قبل مسیح کی کھوپڑیوں سے پتہ چلتا ہے کہ قدیم مصریوں کو بھی میگرین کا مسئلہ تھا لیکن اس طویل تاریخ کے باوجود اس کی اصل وجہ ابھی تک نامعلوم ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ دماغ کے ارد گرد خون کی شریانوں اور اعصابی ٹشوز میں درد کے ریسیپٹرز غلطی سے غلط سگنل بھیجتے ہیں کہ کچھ غلط ہے۔ لیکن ہم نہیں جانتے کہ کچھ لوگوں کا اعصابی نظام حد سے زیادہ حساس کیوں ہوتا ہے اور یہ کیوں صرف کچھ لوگوں میں رد عمل ظاہر کرتا ہے اور دوسروں پر نہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کافی تحقیق نہیں ہوئی ہے کہ صرف کچھ لوگ یعنی تقریباً سات میں سے ایک متاثر کیوں ہوتے ہیں یا اصل میں کیا مدد مل سکتی ہے۔مائگرین ٹرسٹ کے ٹرسٹی اور میگرین میں مہارت رکھنے والے ڈاکٹر کے کینس کا کہنا ہے کہ اگرچہ کوک اور فرائز کھانے میں ایسے عناصر موجود ہیں جو سر درد کو روکنے میں مدد کرسکتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ ایسا ’میک ڈونلڈز‘کے کھانے میں ہی ہے۔ڈاکٹر کینس کہتی ہیں کہ ’کوک میں موجود کیفین اعصاب میں خلل ڈالنے کا کام کر سکتی ہے، یہ ایک ایسا مادہ ہے جو اعصابی سرگرمی کو متاثر کرتا ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ خلل مثبت طریقے سے کام کرتا ہے۔‘وہ کہتی ہیں ’کچھ درد کش دوائیں جو لوگ میگرین کے لیے لیتے ہیں ان میں کیفین ہوتی ہے اور کچھ پر اس کا اثر اچھا ہوتا ہے لیکن ہم مکمل طور پر نہیں جانتے کہ ایسا کیوں ہے۔‘لیکن وہ باقاعدگی سے مائگرین کو ٹھیک کرنے کے لیے کولا جیسے کیفین والے فزی ڈرنکس کے استعمال کے خلاف متنبہ کرتی ہیں۔ڈاکٹر کینس کا کہنا ہے کہ ’بہت زیادہ کیفین بھی ایک محرک ہو سکتی ہے اور آپ طویل عرصے میں بدتر صورت حال کا شکار ہو سکتے ہیں۔‘وہ بتاتی ہیں کہ فاسٹ فوڈ کھانے میں موجود دیگر اجزا جیسے چپس پر نمک، اعصابی سرگرمی کو متاثر کر سکتے ہیں لیکن میگرین پر سوڈیم کے اثرات کی جانچ نہیں کی گئی ہے۔وہ یہ بھی متنبہ کرتی ہیں کہ فاسٹ فوڈ نہ صرف اکثر الٹرا پروسیسڈ ہوتا ہے اور صحت مند غذا نہیں ہوتا۔ بلکہ اس میں ٹائرامین کی زیادہ مقدار ہوسکتی ہےجو عام طور پر بہت سے کھانوں میں پایا جانے والا ایک قدرتی مرکب ہے جو دراصل شدید مائگرین کا سبب بن سکتا ہے۔Getty Imagesلائف سٹائل میں تبدیلیلیکن ایلوئس انڈر ووڈ پر سوشل میڈیا کے کسی بھی ٹوٹکے نے اثر نہیں کیا۔میگرین کا شکار یہ خاتون سات سال سے کسی ’جادوئی کاک ٹیل‘ کی تلاش میں ہیں۔انھوں لوگوں نے شدید گرم پانی میں پاؤں رکھنے کا مشورہ دیا (ماہرین یہ تجویز نہیں کرتے اور یہ ممکنہ طور پر خطرناک ہے)، گرم کافی پینا (کیفین درد بڑھا سکتا ہے ) یا مختلف وائبریٹنگ ڈیوائسز جن کا بہت کم اثر پڑا ہے۔ایلوئس بتاتی ہیں کہ ’آن لائن بہت ساری ویڈیوز موجود ہیں جو اس مایوسی کا فائدہ اٹھاتی ہیں جو ہم سب محسوس کرتے ہیں۔‘انھوں نے کئی نوکریاں چھوڑ یں اکثر دفتر کے ماحول میں روشنی اور شور مائگرین کا سبب بنتا ہے۔انھوں نے حال ہی میں انٹیریئر ڈیزائنر کے طور پر کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور اب انھوں نے اپنے گھر سے شادی کے پھولوں کی پریسنگ اور فریمنگ کا کاروبار شروع کیا ہے۔وہ اپنے آس پاس کی آوازوں کی شدّت کو کم کرنے کے لیے ائیر بڈ پہنتی ہیں اور انھوں نے اپنی معاشرتی زندگی کو محدود کر لیا ہے۔ایلوئس کہتی ہیں کہ ’لوگ سوچتے ہیں کہ مائگرین صرف سر درد ہے۔ یہ اس کی صرف ایک علامت ہے، میرے لیے تو میگرین پورے جسم کا تجربہ ہے۔‘وہ کہتی ہیں ’مائگریننے میری زندگی کو مکمل طور پر چھوٹا کر دیا ہے۔‘این آئی ایچ آر کنگز کلینیکل ریسرچ فیسیلیٹی کے نیورولوجسٹ پروفیسر پیٹر گوڈزبی کا کہنا ہے کہ برسوں سے کم فنڈنگ ہوئی لیکن اب اس حوالے سے تحقیق کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ان کے تازہ ترین مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ گیپنٹس کے نام سے جانی جانے والی دوائیں مائیگرین کے حملے سے پہلے درد کے ریسیپٹرز کے ایک گروپ کو روک سکتی ہیں جس سے درد شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوجاتا ہے۔ایلوئس کا کہنا ہے کہ ’کوئی بھی نیا علاج امید کی کرن ہے۔ کوئی بھی دوا ہر کسی کے لیے کام نہیں کرتی لیکن کچھ نہ کچھ کسی کے لیے کام کرجائے گا۔‘پروفیسر گواڈسبی بتاتے ہیں کہ طرز زندگی میں تبدیلیاں بھی فرق پیدا کر سکتی ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ یہ بورنگ ہوسکتا ہے لیکن بنیادی طور پر ’اپنے دماغ سے محتاط رہیں۔‘’آپ کو معمولات میں باقاعدگی لانا چاہیے۔ جسم میں ظاہر ہونے والے انتباہات بھی دھیان دیں، جیسے جمائی، غنودگی ہونا، موڈ میں تبدیلی، زیادہ پیشاب آنا اور یہاں تک کہ نمک اور چینی کی خواہش، تو اپنے جسم کو سنیں۔‘’میرا مشورہ ہے کہ اپنے جسم کی بات سنیں ٹک ٹاک کی نہیں۔‘نک بالکل ایسا ہی کر رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ کولا اور نمکین فرائز کا ٹوٹکا بھی آزما لیں لیکن انھوں نے اپنی پوری زندگی اپنے مائگرین کو ٹھیک کرنے کے لیے ڈھال لی ہے۔وہ کہتے ہیں ’میں شراب نہیں پیتا، میں دھوپ کا چشمہ پہنتا ہوں، بھلے ہی باہر بادل چھائے ہوں۔‘’میں اور میرا ساتھی باہر جاتے ہیں تو ہم جو آدھا سامان لیتے ہیں اس کا مقصد ہمارے مائگرین کے علاج میں مدد کرنا ہوتا ہے۔‘حال ہی میں ویک اینڈ پر نک نے اپنی اور اپنے دوستوں کی زندگیوں میں فرق محسوس کیا۔نک کہتے ہیں کہ ’وہ ساری رات جاگ کر صبح سویرے تک شراب پیتے تھے۔‘’میں اپنے تکیے کے پاس رکھنے کے لیے سیب، کیلے، ویٹابیکس اور کھانے پینے کا سامان ساتھ آیا تھا، جس کی مجھے ضرورت ہوگی، کیوں کہ بھوک مائگرین کا ایک بڑا محرک ہو سکتی ہے۔ ‘’میں آدھی رات سے پہلے بستر پر چلا جاتا ہوں۔ میرے ساتھی جانتے ہیں اور یہ ٹھیک ہے، کیونکہ مجھے اپنی زندگی اسی طرح گزارنی ہے۔‘ 80 سے زیادہ ممالک میں استعمال ہونے والی مائگرین یا آدھے سر کے درد کی دوا کتنی مؤثرثابت ہو رہی ہے؟میگرین: آدھے سر کا درد خواتین کو کیوں زیادہ متاثر کرتا ہے؟کیا کھانے کے سبب بھی آپ کو سر درد ہو سکتا ہے؟روزے کی حالت میں مائیگرین کے ناقابلِ برداشت درد سے بچنے کے لیے کیا کریں؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی: وزیر اعظم آفس

ضیا یوسف کا استعفیٰ جو برطانوی دائیں بازو کی جماعت ریفارم یو کے کو متاثر کر سکتا ہے

ڈالر کو ایک کمزور کرنسی بنانے کا منصوبہ: کیا ٹرمپ امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ لانا چاہتے ہیں؟

ہر صبح اللہ سے دعا کرتا تھا کہ مجھے پوچا سے بچالے۔۔ مزمل ابراہیم کے پوجا بھٹ کے متعلق سنسنی خیز انکشافات

’آپریشن سپائیڈر ویب‘: یوکرین کے ’غیرمعمولی‘ حملے سے انڈیا اور دیگر ممالک کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟

کیا یہ مجسمہ آن لائن آرڈر کا نتیجہ ہے؟ وسیم اکرم کا مجسمہ دیکھ کر مداح غصے سے پھٹ پڑے

ہالان مائیکرو فنانس بینک کو ملک گیر سطح کا مائیکرو فنانس بینکاری لائسنس جاری

’اسلام قبول کر کے‘ مکہ پہنچنے والے وہ یورپی ’جاسوس‘ جنھوں نے کعبہ کی ابتدائی تصاویر لیں اور تلاوت کی ریکارڈنگ کی

امریکہ میں فنگس لے جانے پر چینی خاتون کی گرفتاری کا معاملہ: زرعی دہشت گردی کیا ہے؟

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سے عداوت تک کا سفر

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سےعداوت تک کا سفر

مائگرین: کولا اور فرائز سے سر درد بھگانے کا نیا ٹوٹکا کتنا محفوظ اور کار آمد ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ، ’اچھی گفتگو ہوئی جلد چین کا دورہ کروں گا‘: امریکی صدر

انڈیا، پاکستان کشیدگی کا ایک ماہ: 88 گھنٹوں پر محیط تنازعے کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا؟

’ثنا یوسف، ہاں بھی موت نہ بھی موت‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی