فیصل خودمختارانٹرن شپ پروگرام کے کراچی گروپ کا کامیابی سے آغاز


پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے سرکل ویمن ایسوسی ایشن کے تعاون سے اپنے ”فیصل خودمختار“ انٹرن شپ پروگرام کے کراچی گروپ کا کامیابی سے آغاز کردیا ہے۔ اس پروگرام سے خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ جامع معاشی شراکت داری کو فروغ ملے گی۔ یہ اقدام سرکل کے فلیگ شپ ”ورک ریڈینیس پروگرام“ کا حصہ ہے، جس کے تحت نوجوان خواتین کو کسی بھی کام کی جگہ پر کامیابی کے لیے درکار مہارتوں سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ”بینکنگ آن ایکوالیٹی انیشی ایٹو“ کے تحت کراچی کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی مجموعی طور پر 25 نوجوان خواتین کو اس جامع پروگرام کے ذریعے تربیت دی جائے گی، جس کا مقصد ان خواتین کو ضروری مہارتوں، اعتماد اور عملی تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں اپنے کیرئیر کو مستحکم بنانے میں مدد مل سکے۔ ان خواتین کو تربیت مکمل ہونے کے بعد فیصل بینک میں انٹرن شپ دی جائے گی اور ان میں سے اکثریت بینک کے مختلف محکموں میں مستقل ملازمت بھی حاصل کر پائیں گی۔ سال 2023 میں شروع کیا گیا ”فیصل خودمختار“ انٹرن شپ پروگرام فیصل بینک کے وسیع تر ای ایس جی اور ڈی ای آئی عزم کا حصہ ہے، جس کا مقصد پسماندہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو کارپوریٹ سیکٹر میں باقاعدہ تربیت اور مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام کے تحت بینک کے مختلف کاموں میں مہارت سازی کی ورکشاپس، رہنمائی کے سیشنز اور بینک کے مختلف شعبہ جات میں عملی تربیت (ہینڈز آن پلیسمنٹس) کو شامل کیا گیا ہے۔ بینک اس پروگرام کو دیگر علاقوں تک وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس مقصد کے لیے مقامی کمیونٹی اداروں اور تعلیمی اداروں سے تعاون کررہا ہے، تاکہ باصلاحیت اور مستحق امیدواروں کی شناخت اور معاونت کی جاسکے۔ پروگرام کا آخری گروپ لاہور میں منعقد ہوا، جس میں 46 خواتین کو تربیت دی گئی۔ ان میں سے 42 خواتین نے فیصل بینک میں انٹرن شپ حاصل کی اور نصف سے زائد خواتین نے ملازمتیں حاصل کیں، جس سے وہ مالی طور پر خودمختار مستقبل کی جانب گامزن ہوسکیں۔ فیصل بینک کی اس شعبے میں کوششیں اس کے ایک ذمہ دار اور اقدار پر مبنی اسلامی بینک کی حیثیت سے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے، جو پائیدار اور مؤثر شراکت داریوں کے ذریعے مساوی اور بااختیار پاکستان کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ڈالر کو ایک کمزور کرنسی بنانے کا منصوبہ: کیا ٹرمپ امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ لانا چاہتے ہیں؟

ہر صبح اللہ سے دعا کرتا تھا کہ مجھے پوچا سے بچالے۔۔ مزمل ابراہیم کے پوجا بھٹ کے متعلق سنسنی خیز انکشافات

’آپریشن سپائیڈر ویب‘: یوکرین کے ’غیرمعمولی‘ حملے سے انڈیا اور دیگر ممالک کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟

کیا یہ مجسمہ آن لائن آرڈر کا نتیجہ ہے؟ وسیم اکرم کا مجسمہ دیکھ کر مداح غصے سے پھٹ پڑے

ہالان مائیکرو فنانس بینک کو ملک گیر سطح کا مائیکرو فنانس بینکاری لائسنس جاری

’اسلام قبول کر کے‘ مکہ پہنچنے والے وہ یورپی ’جاسوس‘ جنھوں نے کعبہ کی ابتدائی تصاویر لیں اور تلاوت کی ریکارڈنگ کی

امریکہ میں فنگس لے جانے پر چینی خاتون کی گرفتاری کا معاملہ: زرعی دہشت گردی کیا ہے؟

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سے عداوت تک کا سفر

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سےعداوت تک کا سفر

مائگرین: کولا اور فرائز سے سر درد بھگانے کا نیا ٹوٹکا کتنا محفوظ اور کار آمد ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ، ’اچھی گفتگو ہوئی جلد چین کا دورہ کروں گا‘: امریکی صدر

انڈیا، پاکستان کشیدگی کا ایک ماہ: 88 گھنٹوں پر محیط تنازعے کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا؟

’ثنا یوسف، ہاں بھی موت نہ بھی موت‘

لڑکی نہ مانے تو پیچھے پڑ جانے کا غلط ٹرینڈ۔۔ ثنا یوسف کا قتل اور پاکستانی ڈراموں میں مجرمانہ ذہنیت کے ’ہیرو‘

ثنا یوسف کا قتل اور انسیل کلچر: ’ہمارے ڈرامے سکھا رہے ہیں کہ لڑکی نہ مانے تو اس کے پیچھے پڑ جاؤ پھر وہ مان جائے گی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی