کرکٹرزکی جانب سے قوم اور امت مسلمہ کو عید کی پرخلوص مبارکباد


پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹارز نے قوم اور پوری امت مسلمہ کو عید کی دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک سب کی قربانی کو قبول فرمائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں پاکستانی موجود ہیں۔ان سمیت پوری امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ مبارک ہو، امید کرتا ہوں آپ کی یہ عید بہترین جائے گی۔قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں پوری قوم کو عید کی مبارکباد دی۔آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ میری طرف سے اور پوری پاکستانی ٹیم کی جانب سے آپ لوگوں کو عید مبارک ہو، اس عید پر اپنے ارد گرد کے لوگوں کا بہت خیال رکھیں۔فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میری، میری فیملی اور قومی ٹیم کی جانب سے آپ سب کو عید مبارک، اپنا بھی خیال رکھیں اور رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں۔قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ’اس دن کو خوب انجوائے کریں اور جو لوگ پاکستان سے باہر اور خاص طور پر فیملی سے دور ہیں وہ بھی اس عید کو انجوائے کریں۔وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کا اپنے پیغام میں کہنا تھا ’اللہ پاک تمام مسلمانوں کی قربانی قبول فرمائے اور جن لوگوں نے امسال قربانی نہیں کی آپ ان سب کا اور خاص طور پر اپنے رشتہ داروں کا بہت خیال رکھیں۔صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ میری طرف سے سب کو عید بہت بہت مبارک ہو، امت مسلمہ اس دن کو خوب انجوائے کرے اور قربانی کریں اور دوسروں کا خیال رکھیں۔قومی آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی عید کی مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر خود بھی خوش رہیں اور یقینی بنائیں آپ کے ارد گرد کے لوگ بھی آپ سے خوش ہوں۔لیف آرم اسپنر صفیان مقیم کا کہنا تھا ’میری طرف اور پوری ٹیم کی طرف سے عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم نے ’ایکس‘ پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کی قور قوم کو عید کی مبارکباد دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا

کوہلی کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کپتان پلیئنگ الیون سے بھی باہر

آئی سی سی نے ایک روزہ فارمیٹ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا سہرا جنوبی افریقہ کے سر

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ: پہلے دن جنوبی افریقی اور آسٹریلوی بولروں کا شاندار مقابلہ

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: ہیڈن اور اسٹین کی کمنز پر کڑی تنقید

نیشنز ہاکی کپ کیلئے کل پاکستان اور انڈونیشیا مد مقابل

ورلڈ باکسنگ چیلنج: پاکستان کی لاورا اکرم سیمی فائنل میں ناکام

ٹیسٹ فائنل میں آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم شدید کا مشکل کا شکار

بیرون ملک سے خواتین فٹبالرزکو قومی کیمپ میں شامل کیا جائےگا، پاکستان فٹبال فیڈریشن

بابراعظم سکسرز فیملی کا حصہ، آسٹریلوی فرنچائز کیساتھ معاہدہ ہوگیا

فن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین بابراعظم کے ساتھ ناپسندیدہ فہرست میں شامل ہو گئے

کرکٹ کی بڑی خبر، قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے استعفیٰ دے دیا

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان کا نیا عالمی ریکارڈ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی