صحرائے تھر کی لوک داستان ماروی، محبت کی لازوال لوک داستانوں میں سے ایک ہے


صحرائے تھر میں عمر ماروی کی لوک داستان جسے برسوں بیت چکے ہیں مگر لوگ آج بھی ماروی کو تھر کی بہادر بیٹی اور اپنی مٹی سے محبت کے عظیم کردار کے طور پر یاد رکھے ہوئے ہیں۔ سندھ کی سرزمین جو کئی لوک داستانوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے جن میں عمر ماروی کی داستان جبر کی محبت سے بغاوت اور اپنے علاقے کے لوگوں سے محبت کی ایک انمول مثال ہے۔ ماروی کا تعلق تھر کی تحصیل نگرپارکر کے نواحی قصبے بھالوا سے تھا۔روایت کے مطابق بھالوا کے رہائشی پالنو پنہوار نے اپنی بیٹی کی سگائی رسم و رواج کے تحت کھیت سین سے کی تو علاقے کے ایک بااثر شخص ’’پھوگ‘‘ کو بہت صدمہ ہوا۔ اس کی آرزو تھی کہ ماروی اس کی دلہن بنے۔بات چیت سے معاملہ نہ بنا تو وہ ماروی کے والدین سے انتقام لینے کے لیے عمرکوٹ پہنچ گیا ۔اس نے سومراحکمراں عمر سومرو کو ماروی کے حسن کی داستانیں سنائیں۔ عمر سومرو ماروی کے حسن کی تعریف سن کر دیوانہ ہو گیا، ایک مرتبہ ماروی اپنی سہلیوں کے ساتھ کنویں سے پانی بھر رہی تھی کہ عمر سومرو وہاں آگیا اور اسے زبردستی اٹھا کر اپنے شہرلے گیا اوروہاں اپنے محل میں قید کر دیا۔لیکن ماروی نے ہر پیشکش ٹھکرادی ۔تھرکے لوگ آج بھی ماروی کی بہادری اور ثابت قدمی کو فخریہ انداز میں بیان کرتے ہیں۔سندھ کے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی نے بھی اپنے سندھی کلام میں سر ماروی کے نام سے ماروی کی اپنی دھرتی اور اپنے لوگوں سے محبت کو بیان کیا ہے جو یہاں کے مقامی لوگوں کی زبان پر عام ہے۔عمر ماروی کی لوک داستانیں سننے والے یہاں گاوں بھالوضرور آتے ہیں۔عمر ماروی کی لوک داستان برسوں پرانی ہے جسے آج بھی تھر اور ملک بھر کے لوگ اپنے علاقے سے مثالی محبت کی داستان کے طور پر دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر برہم، وجہ کیا بنی؟

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان

’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی