مشہورٹک ٹاکرامریکا میں گرفتار ہو گیا، وجہ کیا بنی؟


سوشل میڈیا کی دنیا کا جانا پہچانا چہرہ، کھابے لیم، جنہوں نے بنا ایک لفظ کہے دنیا کو قہقہوں کا تحفہ دیا، اب خود ایک سنجیدہ خبر کی زینت بن چکے ہیں۔ امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔یہ واقعہ 6 جون کو پیش آیا جب اٹلی کے شہری 25 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کھابے لیم لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے ان کے ویزا کی مدت سے تجاوز کی بنا پر انہیں حراست میں لے لیا۔امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے بعد ازاں تصدیق کی کہ کھابے لیم ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، تاہم اسی روز انہیں ’رضاکارانہ واپسی‘ کی اجازت دے کر رہا کردیا گیا۔واضح رہے کہ کھابے لیم کا تعلق سینیگال سے ہے، مگر وہ کم عمری میں اٹلی منتقل ہوگئے تھے اور 2022 میں اطالوی شہریت حاصل کی۔ان کی شہرت کا آغاز اُس وقت ہوا جب کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران انہیں فیکٹری کی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔اسی فارغ وقت میں انہوں نے مزاحیہ ویڈیوز بنانا شروع کیں جن میں وہ بنا کچھ کہے پیچیدہ ٹیوٹوریلز کا مذاق اڑاتے اور سادہ حل دکھا کر لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتے۔ٹک ٹاک پر کھابے لیم کے مداحوں کی تعداد 162 ملین سے بھی زیادہ ہے، اور ان کا سادہ، خاموش اور مخصوص انداز دنیا بھر میں ان کی مقبولیت کا راز بن چکا ہے۔وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے، یونیسیف کے خیرسگالی سفیر بھی ہیں۔فوربز کے مطابق انہوں نے محض ایک سال میں، یعنی جون 2022 سے ستمبر 2023 تک، مختلف برانڈز اور مارکیٹنگ پروجیکٹس سے تقریباً 16.5 ملین ڈالر کمائے۔ان کی گرفتاری کی خبر اس وقت مزید گرم ہوئی جب ٹرمپ کے حامی معروف سیاسی کارکن بو لوڈن نے دعویٰ کیا کہ کھابے لیم کے خلاف شکایت خود انہوں نے درج کروائی۔اگرچہ ابتدائی طور پر اس دعوے کو مشکوک نظر سے دیکھا گیا، لیکن ICE کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان نے تمام افواہوں پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب امریکا میں امیگریشن قوانین مزید سخت کیے جا رہے ہیں، اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف اقدامات میں اضافہ ہوا ہے۔فی الحال کھابے لیم کی طرف سے اس واقعے پر کوئی باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں مداح بے چینی سے ان کے خیریت سے ہونے اور کسی وضاحت کے منتظر ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر برہم، وجہ کیا بنی؟

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان

’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی