بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی کشیدگی، کرفیو نافذ


بھارتی ریاست میں نسلی کشیدگی کے واقعات کے زور پکڑنے کے باعث انٹرنیٹ بند کرکے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی کشیدگی کے باعث انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔ اور کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، یہ اقدام اُس وقت اٹھایا گیا جب انتہا پسند ہندو گروپ ارمبائی تنگول کے کچھ ارکان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔منی پور، جہاں گزشتہ 2 سال سے وقفے وقفے سے تشدد ہوتا رہا ہے، ہندو میتئی اکثریت اور عیسائی کوکی برادری کے درمیان پرانی دشمنی کا شکار ہے، ان جھڑپوں میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔حالیہ پرتشدد واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا، جب اطلاعات سامنے آئیں کہ ارمبائی تنگول نامی ایک انتہا پسند گروپ کے کمانڈر سمیت 5 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتاریوں کے بعد مشتعل ہجوم نے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس چوکی پر حملہ کیا، ایک بس کو آگ لگا دی اور ریاستی دارالحکومت امپھال کے مختلف علاقوں میں سڑکیں بند کر دیں۔منی پور پولیس نے امپھال ویسٹ اور بشنوپور سمیت 5 اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا۔پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس نے پابندی کے احکام جاری کیے ہیں، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ان احکامات پر عمل کریں۔ارمبائی تنگول (جس پر کرسچن کوکی برادری کے خلاف تشدد برپا کرنے کا الزام ہے) نے وادی کے اضلاع میں 10 روزہ ہڑتال کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ریاستی وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ پرتشدد علاقوں میں 5 روز کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز بند کر دی جائیں، تاکہ حالیہ کشیدگی پر قابو پایا جا سکے۔خیال رہے کہ 2023 میں جب تشدد کا آغاز ہوا تو منی پور میں کئی مہینوں تک انٹرنیٹ سروسز معطل رہی تھیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران تقریباً 60 ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے۔اب تک ہزاروں افراد نسلی کشیدگی کی وجہ سے اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے۔ہندو میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان زمین اور سرکاری ملازمتوں کے لیے مقابلے کو کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔انسانی حقوق کے کارکنوں نے مقامی رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سیاسی مفادات کے لیے ان نسلی اختلافات کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی