صیہونی فورسز کا غزہ میں امداد لے جانے والی کشتی پر قبضہ


اسرائیلی فوج نے انسانی امداد لے جانے والی کشتی ’میڈلین‘ پر کارروائی کرتے ہوئے قبضہ کر لیا اور اس پر موجود تمام رضاکاروں کو بھی اپنی حراست میں لے لیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کشتی ’’فریڈم فلوٹیلا کولیشن‘‘کا حصہ تھی جو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچانے کے مشن پر رواں دواں تھی۔ اسرائیلی بحریہ نے میڈلین کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکنے کے بعد اس کا محاصرہ کیا اور بعد ازاں کنٹرول سنبھال لیا۔کارروائی کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے کشتی کا مواصلاتی نظام بھی بند کردیا اور فون بند کرنے کے احکامات دیتے ہوئے لائیو براڈکاسٹ منقطع کرا دی۔رپورٹس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈرونز کے ذریعے ایک مخصوص سفید اسپرے کا استعمال کیا، جس سے کشتی میں سوار افراد کی جلد پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیلی فوج کا یہ اقدام انسانی جانوں کے نقصان کا سبب بھی بن سکتا تھا۔دوسری جانب قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ کشتی کو اشدود کی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فریڈم فلوٹیلا کی اس کشتی میں کئی نمایاں شخصیات موجود تھیں۔جن میں عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمنٹ کی فرانسیسی نژاد رکن ریما حسن شامل ہیں۔میڈلین 6 جون کو اطالوی جزیرے سسلی سے روانہ ہوئی تھی اور اس کا مقصد اسرائیل کے ہاتھوں محصور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں تک انسانی امداد پہنچانا تھا۔تاہم قابض فوج کی جانب سے کشتی پر قبضے کے بعد اس مشن کو مکمل ہونے سے قبل ہی روک دیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی