کروڑوں کی لاٹری جیتنے والا جوڑا جس کے اکاؤنٹ میں صرف دو پاؤنڈ تھے


انگلینڈ کے علاقے گریٹر مانچسٹر کے علاقے ہیووڈ سے تعلق رکھنے والے ایان سٹیل نے اس وقت ’پتے کی طرح ہلنا‘ شروع کر دیا جب انھیں یہ پتا چلا کہ ان کا ’یورو ملینز ملینیئر ریفل‘ انعام کوئی غلطی نہیں بلکہ حقیقت ہے۔جب 53 برس کے ایان نے اپنی اہلیہ نک کو فون کر کے اس لاٹری کی خبر دی تو انھیں بھی لگا کہ یہ کوئی مذاق ہے۔ ایان کی اہلیہ میں 18 برس قبل اعصابی بیماری ’ملٹی پل سکلیروسیس‘ کی تشخیص ہوئی تھی۔وہ کہتی ہیں کہ ’جب نیشنل لاٹری کی ایک خاتون انھیں یہ انعامی رقم دینے آئیں اور ساتھ ہی ہمیں شمپین کی بوتل بھی تھمائی تو پھر مجھے یقین آیا کہ یہ تو واقعی حقیقت ہے۔‘ایان سٹیل کے مطابق انھوں نے کام پر چلے جانے سے قبل نیشنل لاٹری ایپ سے یہ تصدیق کی تھی ان کا نمبر لاٹری انعام سے نہیں ملتا لیکن بریک کے دوران انھوں نے ایک ای میل دیکھی جس میں کہا گیا تھا کہ داراصل وہ یہ انعام جیت چکے ہیں۔ ایان کے مطابق ’میں نے سوچا نہیں میں نے یہ انعام نہیں جیتا، میں نے تو پہلے ہی اس بات کی تصدیق کی تھی۔‘ان کے مطابق ’میں نے ایپ میں لاگ ان کیا اور ابھی بھی میرے اکاؤنٹ میں صرف 1.50 پاؤنڈ تھے۔ایان سٹیل نے کہا کہ جب ان کی اہلیہ ان کی بیٹی کلوئی سے حاملہ تھیں تو ان میں اس اعصابی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ان کی زندگی خاصی مشکل ہو گئی تھی۔’نک کو مانچسٹر ہسپتال میں شدید مریضوں کی مدد اور ان کی دیکھ بھال کرنے والی ماہر ڈینٹل نرس کی حیثیت سے پر اپنی ملازمت سے بھی ریٹائر ہونا پڑا۔‘اگرچہ ان کا یہ فیصلہ بالکل درست تھا مگر اس کے بعد ان کی زندگی مزید مشکل ہو گئی۔ انھوں نے یہ طے کر لیا تھا ’ہمیں پیسوں کے معاملے میں محتاط رہنا ہو گا اور فضول خرچی کا رستہ اختیار نہیں کرنا ہوگا۔‘ مگر اتنی بڑی انعامی رقم جیتنے کا صاف مطلب یہ ہے کہ اب یہ میاں بیوی اپنے زندگی بھر کے خوابوں کو پورا کر سکتے ہیں۔ ایان سٹیل کا کہنا ہے کہ ’میں گھر میں خواب دیکھنے والا ہوں اور ہمیشہ کہتا تھا کہ اگر ہمیں کچھ بہت زیادہ مل گیا تو پھر ہم موج کریں گے۔‘انھوں نے کہا کہ ’پہلی بات جو ان کی بیٹی کلوئی نے پوچھی وہ یہ تھی کہ کیا اس انعامی رقم کے بعد ہم ڈزنی لینڈ جا سکتے ہیں۔‘’ہم سٹار وار کے بڑے پرستار ہیں اور یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں ہم نے ہمیشہ بات کی اور خواب دیکھا اور اب یہ خواب پورا ہوگا۔ ان کے مطابق ’انھوں نے سکول کے شیف مینیجر کے طور پر اپنی ملازمت جاری رکھنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے مگر اس جیت نے ’ہمارے کندھوں سے مالی بوجھ ہٹا دیا۔‘امریکہ میں 1.3 ارب ڈالر کی لاٹری جیتنے والا شخص: ’مجھے نہیں پتا یہ رقم خرچ کرنے کے لیے میرے پاس کتنا وقت ہے‘34 کروڑ ڈالر ’جیتنے‘ والے شخص کو اپنا لاٹری ٹکٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دینے کا مشورہ’پیسے پر کیا غرور‘: 90 سالہ رکشہ ڈرائیور جو لاکھوں کی لاٹری جیتنے کے باوجود آج بھی رکشہ ہی چلاتے ہیںامریکہ میں میگا ملینز لاٹری میں ایک ارب دس کروڑ ڈالر کا جیک پوٹ جیت لیا گیالاٹری کا سب سے بڑا انعام 184 ملین پاؤنڈ جو میاں بیوی ایک دوسرے کو بھی نہیں بتاتےلاٹری کا ‘جگاڑ‘ سیکھ کر 26 ملین ڈالر جیتنے والا جوڑا

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی