دو گھنٹے سات سیکنڈ، سوئس شہری نے برف میں دبے رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا


سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے برف کے اندر دبے رہنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے شہری ایلیس مییر نے دو گھنٹے سے زائد کا وقت برف کے نیچے گزارا۔ریکارڈ بنانے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایلیس مییر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص دو گھنٹے سے زیادہ وقت برف کے اندر یا نیچے نہیں گزار پایا ہے تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ دو گھنٹے سے زیادہ وقت برف میں گزاریں گے۔ایلیس مییر نے برف میں دبنے کے مظاہرے کے دوران صرف شارٹس پہن رکھی تھی۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کی موجودگی میں ایلیس کو برف کے ایک ڈھیر کے پاس لے جایا گیا جس کے اطراف بھی برف ہی برف تھی۔ پھر ٹیم کے ایک ممبر نے بیلچے کی مدد سے ان پر برف ڈالنا شروع کیا اور وہ منوں برف کے نیچے چلے گئے صرف ان کا سر باہر رہا۔اس کے ساتھ ہی سٹاپ واچ آن کر دی گئی اور ہندسے دوڑنا شروع ہوئے تو دوسری طرف ایلیس کا امتحان بھی شروع ہوا۔اس سے قبل برف کے اندر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا ریکارڈ پولینڈ کے ویلرجان رومنوسکی نے قائم کیا تھا جو انہوں نے 2022 میں بنایا تھا اور انہوں نے ایک گھنٹہ، 45 منٹ اور دو سیکنڈ برف کے اندر گزارے تھے۔2022 میں ویلر جان نے ایک گھنٹہ 45 منٹ اور دو سیکنڈ برف میں گزار کر ریکارڈ بنایا تھا جو ایلیس میئر نے توڑا ہے (فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈ)اس کے مقابلے میں ایلیس مییر نے ان سے تقریباً 15 منٹ اور پانچ سیکنڈ زیادہ گزارے۔ایلیس مییر نے اپنے تجربے کے حوالے سے کہا کہ ’شروع کے چند منٹ تو کافی اچھے گزرے تاہم بعد میں برف کے وزن اور ٹھنڈک کی وجہ سے میرے کندھوں اور کہنیوں میں درد ہونے لگا، تاہم میں برداشت کرتا رہا اور یہی سوچتا رہا کہ دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزارنا ہے۔‘ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’میں ثابت کرنا چاہتا تھا میرا جسم ناقابل یقین ایکشن کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔‘خیال رہے کہ یہ مقابلہ پہاڑی برف سے متعلق تھا جبکہ کچھ مقابلے برف کے کیبن کے اندر وقت گزارنے کے بھی ہوتے ہیں اور ان کے ریکارڈ کے دورانیے بھی الگ ہوتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی