ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں، بشمول افغان شہری، کو رضاکارانہ انخلا کی ہدایت


وزارت داخلہ نے ایک بار پھر تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں بشمول افغان شہریوں کو رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ وطن واپسی کے جاری عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ منگل کو ایک بیان میں وزارت داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے منصوبے (آئی آر ایف پی) کے تسلسل میں تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو ان کے ممالک واپس بھیجا جا رہا ہے اور بے دخل کیا جا رہا ہے۔بیان کے مطابق افغان سٹیزن شپ کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل یکم اپریل سے شروع ہو چکا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یکم اپریل 2025 سے اب تک 2 لاکھ16 ہزار 103 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے اور یہ عمل جاری ہے۔اکتوبر 2023 سے آئی ایف آر پی کے تحت اب تک 11 لاکھ 2 ہزار 441 غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی ہو چکی ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ وطن واپس جانے والوں کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ برتاؤ کیا جا رہا ہے اور ان کے لیے خوراک اور طبی سہولتوں کے انتظامات پہلے سے موجود ہیں۔وزارت نے مزید کہا کہ جو افراد وطن واپسی کے عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں یا غیر قانونی غیر ملکیوں کو ملازمت، کرائے پر رہائش، ہوٹلوں میں قیام یا کاروبار کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاسپورٹ رولزمیں ترمیم، بیرون ملک سیاسی پناہ کے حامل تمام پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

پی پی پی کا وفاق کو وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے دو ٹوک جواب، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زائد ملازمین بحال نہ ہو سکے

ایف بی آر نے اسلام آباد میں بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیں

پنجاب میں غیرمعیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام لاگو

عالمی برادری ایران اسرائیل تصادم روکنے میں فعال کردارادا کرے ، بلاول بھٹو زرداری

سولر پینلز پراگر ٹیکس عائد کیا گیا تو پیپلز پارٹی بجٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی:وزیراعلیٰ سندھ

نوجوانوں کو بااختیاربنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کی جدید الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کی ہدایت

پاکستان میں گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس کا خطرناک رجحان، سسٹم کی ناکامی یا ملی بھگت؟

پاکستان کی سفارتی محاذ پربڑی کامیابی، بھارت کو فیٹف میں بھی بدستورشکست

وزیراعلیٰ سندھ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس: وفاق سے شکوے، عوام سے نئے وعدے

اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر

کراچی میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے پہلی کامیاب کارروائی، جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی