سہیل وڑائچ ہر خاتون کے باتھ روم جاتے ہیں۔۔ واش روم سوئپر کہنے پر صارفین نے فضا علی کے لتے لے لئے ! صحافی نے کیا جواب دیا؟


"بدقسمتی سے خاتون اداکارہ نے سہیل وڑائچ صاحب کی تضحیک کرنے کے چکر میں ٹوائلٹ صاف کرنے والوں کی توہین کر دی، انہیں معذرت کرنی چاہیے اگر ظرف ہو تو۔" “عورت ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ جو چاہے بول دیں۔ فضا علی کو معافی مانگنی چاہیے“ "سہیل وڑائچ پاکستان کی صحافت کا ایک قابلِ فخر اثاثہ ہیں... ان کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول یا قابلِ جواز نہیں۔" "سہیل وڑائچ صاحب کا کام ہی ان کا مقام ہے، فضا علی کے تاثرات ایک خالی دماغ کی عکاسی کے سوا کچھ نہیں۔" "کمال ہے، یہ سب کچھ 'عید شو' کے نام پر دکھایا گیا جو فیملیز دیکھتی ہیں، شرم کا مقام ہے۔" "فضا علی کی نظر میں ٹوائلٹ صاف کرنا توہین ہے، مطلب محنت کرنا برا ہے؟ کیسے چھوٹے ذہن رہتے ہیں اس ملک میں!" "سہیل وڑائچ صوفی مزاج انسان ہیں، مسکرا کر خاموش ہو گئے لیکن باقی سب کو احتجاجاً اٹھ جانا چاہیے تھا۔" عید کے خوشگوار موقع پر جب دنیا نیوز کے تفریحی شو میں نامور شخصیات شریک ہوئیں، تو ایک سوال نے خوشگوار ماحول کو اچانک تلخی میں بدل دیا۔ شو کے دوران جب سہیل وڑائچ سے پوچھا گیا کہ اگر فضا علی اداکارہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتیں، تو انہوں نے شاعرانہ انداز میں جواب دیا کہ "یہ پھولوں کے ساتھ کانٹا ہوتیں، کیونکہ یہ نوکیلی باتیں کرتی ہیں۔" لیکن جب یہی سوال فضا علی سے سہیل وڑائچ کے بارے میں کیا گیا، تو اُنہوں نے شائستگی کی حدود سے تجاوز کر دیا۔ انہوں نے پہلے تو "معذرت" کے پردے میں بات شروع کی، پھر طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر سہیل وڑائچ صحافی نہ ہوتے تو کسی غیر ملک میں ریسٹورنٹ یا واش روم کے سوئپر ہوتے، کیونکہ ان کے بقول وہ انٹرویو کے دوران خواتین کے واش رومز میں جاتے ہیں اور "کیا معلوم وہ صاف کر کے آئے ہوں"۔ یہ جملہ شو میں موجود حاضرین کے لیے چونکا دینے والا تھا، مگر ناظرین کے لیے اشتعال انگیز۔ جہاں ایک طرف اسے "حقیقت پر مبنی طنز" سمجھنے والوں کی قلیل تعداد ہے، وہیں اکثریت نے اس کو بے ادبی، تضحیک اور طبقاتی تعصب قرار دیا ہے۔ صحافیوں، سوشل میڈیا صارفین، یوٹیوبرز اور عام ناظرین نے یک زبان ہو کر فضا علی کے بیان کی مذمت کی ہے۔ My status is even below than toilet cleaners: I’m a street dirt as Mian Muhammad Baksh called himself” galian da rora kora” cleaning toilet in my view is not insult as cleaning dirt of others a noble service https://t.co/PKebchqOzA— Suhail Warraich (@suhailswarraich) June 9, 2025 تنقید کا محور صرف سہیل وڑائچ کی تضحیک نہیں بلکہ اُن محنت کشوں کی توہین بھی بنی جو بیت الخلا صاف کرتے ہیں۔ اجمل جامی نے نشاندہی کی کہ فضا علی نے ایک پورے طبقے کو نیچا دکھایا۔ سفینہ خان نے یاد دلایا کہ سہیل وڑائچ پاکستان کی صحافت کا وہ ستون ہیں جن کی غیرجانبداری اور تجزیاتی گہرائی برسوں سے مسلمہ ہے۔ فیصل عباسی نے فضا علی کے بیان کو "ایک خالی ذہن کی نمائندگی" قرار دیا، جب کہ پرویز سندھیلہ نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ شو کے میزبان اور پروڈیوسرز نے اس تبصرے کو آن ایئر جانے کیوں دیا۔ دوسری جانب سہیل وڑائچ کا ردعمل بھی ان کے مزاج کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے سادگی سے کہا، "میری حیثیت بیت الخلا صاف کرنے والوں سے بھی کمتر ہے، میں تو گلیوں کی خاک ہوں۔" ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کی گندگی صاف کرنا دراصل ایک اعلیٰ خدمت ہے، جو کسی طور تضحیک کا باعث نہیں۔ یہ واقعہ صرف ایک شو میں ہونے والی نوک جھونک نہیں، بلکہ یہ گفتگو اس حساس حد کو عبور کر گئی جہاں تفریح ختم اور توہین شروع ہو جاتی ہے۔ فضا علی کا انداز اگرچہ طنزیہ تھا، مگر اس سے نہ صرف ایک بزرگ صحافی بلکہ ایک پوری محنت کش برادری کی دل آزاری ہوئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

صنم چوہدری کا ڈراموں میں واپسی کا اعلان

پیسہ یا پیار؟ کومل میر کا حیران کن انتخاب

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر برہم، وجہ کیا بنی؟

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی