
ایئر انڈیا نے احمد آباد میں طیارہ حادثے میں 241 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے242 افراد کو لے جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے کی منزل لندن تھی تاہم یہ ٹیک آف کے فوری بعد گِر کر تباہ ہواایئرانڈیا نے طیارے پر سوار ایک برطانوی مسافر کے زندہ بچ جانے کی بھی تصدیق کی ہے جو ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہیںایئر انڈیا کے مطابق طیارے پر سوار مسافروں میں 169 انڈین شہری، 53 برطانوی شہری، سات پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری سوار تھےانڈیا کے سول ایوی ایشن کے وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو نے کہا ہے کہ احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیںفلائٹ ریڈار کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ لندن جا رہا تھا اور ’ٹیک آف کے فوراً بعد 625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا‘ احمد آباد طیارہ حادثہ: ایئر انڈیا کی 241 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق، ریسکیو آپریشن ختم کرنے کا اعلان