
اسرائیل کی جانب سے ایران کے ’جوہری پروگرام اور دیگر عسکری اہداف‘ کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ایران کے مختلف علاقوں سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ سرکاری میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے تہران میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں۔ اسرائیل کا ایران کے ’جوہری اور فوجی اہداف پر‘ حملہ:پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی ہلاک ہو گئے، ایرانی سرکاری میڈیا