مارکو روبیو کی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خلاف ایران کو تنبیہ


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہ بنائے۔عرب نیوز کے مطابق مارکو روبیو نے جاری بیان میں کہا کہ ’ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں ہیں اور خطے میں امریکی افواج کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔‘’میں یہ واضح کر دوں: ایران کو امریکی مفادات اور اس کے اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔‘امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے یکطرفہ طور پر یہ قدم اٹھایا ہے کیونکہ اس کے خیال میں اپنے دفاع کے لیے یہ آپریشن ضروری تھا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حملوں کی مخالفت میں بیان کے چند گھنٹوں بعد اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔مارکو روبیو نے اپنے قریبی اتحادی ملک پر تنقید کیے بغیر کہا کہ ’اسرائیل نے ہمیں مشورہ دیا تھا کہ ان کے خیال میں یہ قدم ان کے اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے۔‘انہوں نے مزید کہا ’صدر ٹرمپ اور انتظامیہ نے اپنی افواج کے تحفظ اور اپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کے لیے تمام اقدامات اٹھا لیے ہیں۔‘امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کابینہ کا اجلاس طلب کر رہے ہیں۔امریکی اور ایرانی عہدیداروں سمیت عمانی ثالثوں کے مطابق یورینیم کی افزودگی کے بڑھتے ہوئے پروگرام پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور طے تھا۔صدر ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ ’ہو سکتا ہے‘ تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے پرامن حل کی امید کا اظہار کیا۔امریکی انٹیلی جنس نے عندیہ دیا تھا کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے اور امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا تھا کہ اسرائیل آنے والے دنوں میں حملہ کر سکتا ہے۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں ہنگامی حالات کی مکمل منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں امریکی شہریوں کو نکالنے کا امکان بھی شامل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

نقشے میں سرحدوں کی ’غلط عکاسی‘ پر انڈین صارفین نالاں، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل ایران کشیدگی: بھارت مزید مشکلات میں آگیا

چین کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، مزید کارروائی روکنے کا مطالبہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی