ایران معاہدہ کر لے اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے، صدر ٹرمپ


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر معاہدہ کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزید اموات اور تباہی ہو سکتی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ بیان اُن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر ایسے وقت پوسٹ کیا گیا ہے جب جمعے کو اسرائیل نے ایران میں حملوں کے ایک سلسلے میں 100 اہداف کو نشانہ بنایا۔اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے متعدد سینیئر عہدیدار مارے گئے جن میں افواج کے سربراہ اور ایٹمی سائنسدان شامل ہیں۔ایران نے اسرائیل کے ان حملوں کو ’اعلانِ جنگ‘ قرار دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں نے ایران کو ایک کے بعد دوسرا موقع دیا کہ وہ معاہدہ کر لے۔‘ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اسرائیل کو بہت زیادہ ہتھیار دیے ہیں اور ’وہ جانتے ہیں کہ ان کو کیسے استعمال کیا جائے۔‘صدر ٹرمپ نے پوسٹ کیا کہ ’پہلے ہی بہت زیادہ اموات اور تباہی ہو چکی ہے، لیکن اب بھی وقت ہے کہ اس خونریزی کو روک دیا جائے جس کی منصوبہ بندی ہے اور جو پہلے کے حملوں سے زیادہ خوفناک ہوگی۔‘انہوں نے لکھا کہ ’ایران کو معاہدہ کر لینا چاہیے اس سے پہلے کہ کچھ باقی نہ بچے۔ معاہدہ کر لیں، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔‘قبل ازیں صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے کو بتایا تھا کہ ان کو ایران پر اسرائیلی حملوں کا پیشگی علم تھا اور تہران کے پاس ’جوہری بم نہیں ہونا چاہیے۔‘صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں نے ایران کو ایک کے بعد دوسرا موقع دیا کہ وہ معاہدہ کر لے۔‘ فوٹو: اے ایف پیانہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہم مذاکرات کی میز پر واپس جانے کی امید کر رہے ہیں۔‘صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت کے دوران ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے کو ختم کر دیا تھا۔ اس معاہدے میں یورپی طاقتیں بھی شامل تھیں۔ایران پر اسرائیل کے جمعے کی صبح کیے گئے حملوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ان کے کا اس کارروائی سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ’یہ بالکل واضح ہے، ایران کو امریکی مفادات یا اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

نقشے میں سرحدوں کی ’غلط عکاسی‘ پر انڈین صارفین نالاں، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل ایران کشیدگی: بھارت مزید مشکلات میں آگیا

چین کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، مزید کارروائی روکنے کا مطالبہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی