
اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران میں ’جوہری اور فوجی اہداف‘ کو نشانہ بنایا ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سمیت چھ جوہری سائنسدان بھی مارے گئے ہیںاسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جواباً لگ بھگ 100 ڈرون داغے گئے جنھیں ہدف پر پہنچنے سے قبل روک لیا گیاایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے لیے ’تلخ قسمت کا انتخاب کیا، جس کا سامنا اسے کرنا ہی پڑے گا‘اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے ’آپریشن رائزنگ لائنز‘ کے تحت کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ایران سے ’اسرائیل کے وجود کی بقا‘ کو خطرہ تھاامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے ایران کا اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ: تل ابیب میں ہنگامی سائرن کی آوازیں اور عمارتوں کے قریب دھوئیں کے بادل