چیٹ جی پی ٹی ایک جواب میں کتنا پانی اور بجلی استعمال کرتا ہے؟


دنیا بھر میں کروڑوں افراد روزانہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہیں۔ مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایک سوال کا جواب دینے کے لیے یہ مقبول اے آئی چیٹ بوٹ کتنی بجلی اور پانی خرچ کرتا ہے؟اس سوال کا جواب اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے گزشتہ دنوں ایک بلاگ پوسٹ میں دیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیٹ جی پی ٹی صارف کے ایک سوال کا جواب دینے کے لیے اوسطاً 0.000085 گیلن پانی یا ایک چائے کے چمچ کے 1/15 حصے کے برابر پانی خرچ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے ایک سوال کا جواب دینے کے لیے کتی بجلی خرچ کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوسطاً ایک سوال کا جواب دینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی 0.34 واٹ آور بجلی خرچ کرتا ہے، یعنی اتنی بجلی جو ایک اوون ایک سیکنڈ میں خرچ کرتا ہے یا توانائی کی بچت کرنے والے بلب چند منٹوں میں خرچ کرتے ہیں۔البتہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ بجلی اور پانی کے اعداد و شمار کا تعین کیسے کیا گیا۔مگر جب اس حقیقت کو ذہن میں رکھا جائے کہ اوپن اے آئی کے ماہانہ صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے اور وہ روزانہ لاکھوں کروڑوں سوالات اے آئی چیٹ بوٹ سے پوچھتے ہوں گے تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پانی اور بجلی کا کتنا خرچہ ہوتا ہوگا۔اس سے قبل اپریل 2025 میں سام آلٹمین نے بتایا تھا کہ اگر آپ چیٹ جی پی ٹی سے گفتگو کے دوران مختلف الفاظ جیسے پلیز اور تھینک یو استعمال کرتے ہیں، تو یہ الفاظ اوپن اے آئی کو بہت مہنگے پڑتے ہیں۔ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں ایک صارف نے سوال پوچھا تھا کہ اوپن اے آئی کو لوگوں کی جانب سے پلیز اور تھینک کہنے پر بجلی کے اخراجات پر کتنا خرچہ کرنا پڑتا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے سام آلٹمین نے انکشاف کیا کہ کمپنی کو ان جملوں پر لاکھوں کروڑوں ڈالرز کا خرچہ بجلی کی مد میں کرنا پڑتا ہے۔سام آلٹمین نے کوئی واضح جواب تو نہیں دیا مگر انہوں نے عندیہ دیا کہ یہ رقم اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

حیفہ: انڈیا سے تاریخی اور اقتصادی رشتہ رکھنے والا ’سٹریٹیجک‘ اسرائیلی شہر جسے ایرانی حملوں میں نشانہ بنایا گیا

انسٹا گرام میں نئے فیچرز کا اضافہ

چیٹ جی پی ٹی ایک جواب میں کتنا پانی اور بجلی استعمال کرتا ہے؟

کیا ساری زندگی ایک ہی پارٹنر کے ساتھ گزارنا فطری عمل ہے؟ انسانوں کا بندروں سے موازنہ

رفال کا ڈرون مار گرانے والا ’لیزر سسٹم‘ متعارف جس میں ’ایک ساتھ 10 اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت‘ ہے

کیا ساری زندگی ایک ہی پارٹنر کے ساتھ زندگی گزارنا فطری عمل ہے؟ انسانوں کا بندروں سے موازنہ

اے آئی ٹیکنالوجی: خودکار ٹیکسیاں سڑکوں پر کب رواں دواں ہوں گی؟

ساحل سمندر سے ملنے والی ’بوتل میں بند پیغام‘ کا معمہ جو 47 سال بعد حل ہوا

نومولود افغان بچے کی اجنبی کے ساتھ پشاور پہنچنے کی کہانی: ’ماں بار بار فون کر کے پوچھتی رہی کہ اسے دودھ پلایا ہے؟‘

میٹا کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ خیزقدم

ترکی کا انڈونیشیا کو 48 ’ففتھ جنریشن‘ لڑاکا طیارے برآمد کرنے کا اعلان: ترک ساختہ ’کان‘ طیارے کی خصوصیات کیا ہیں؟

ٹریفک کے لیے بنایا گیا ’90 ڈگری موڑ والا پُل‘ اور سوشل میڈیا پر تبصرے: ’یہ پُل تو منصوعی ذہانت بھی نہیں بنا سکی‘

خلا کے رازوں کو سمجھنے میں ناسا کی مدد کرنے والے عماد پراچہ: ’جب پتا چلا کہ روسی زبان جاننا ضروری ہے تو تین سال میں سیکھ لی‘

میٹا کی ’سُپر انٹیلی جنس‘ کیا ہے؟

پندرہ سالہ جواد خان جن کی موت کے بعد پانچ لوگوں کو نئی زندگی ملی: ’فیصلہ کیا کہ اپنے بیٹے کو ہمیشہ زندہ رکھوں گا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی