نیشنز ہاکی کپ کا بڑا اپ سیٹ، گول اوسط کی بنیاد پر پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگیا


پاکستان ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان آج نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود نیشنز ہاکی کپ میں بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگیا۔ جمعے کو سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا فرانس سے ہوگا۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا انحصار ملائشیا اور جاپان کے درمیان میچ پر تھا۔ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں ملائیشیا کو جاپان کے خلاف دو گول کے فرق سے جیتنا ضروری تھا مگر جاپان نے آخری چار منٹ میں گول کرکے پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے راہ ہموار کر دی۔ واضح رہے کہ آج کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔پاکستان کے لیے اہم میچ میں ملائیشیا نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور ملائیشیا کے چار چار پوائنٹس ہوگئے مگر ایک گول زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ پاکستانی ہاکی پلئیرز رو پڑے

نیشنز کپ والی بال: پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان کوارٹرفائنل کل کھیلا جائے گا

وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کو نیشنزکپ کے فائنل میں رسائی پرخراج تحسین

نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

بگ بیش لیگ اوورسیز ڈرافٹس، کون سے پاکستانی کھلاڑی نمایاں رہے؟

صدر ٹرمپ کی فٹبال پلیئرز سے ملاقات: کھلاڑیوں سے عجیب و غریب سوالات

نیشنز ہاکی کپ: سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کا بڑا ٹاکرا آج ہوگا

والی بال: چین کے مقابل میں پاکستان کی بڑی فتح

نیشنز کپ؛ پاکستان نے والی بال میں چائنیز تائپے کو شکست دیدی

ایشین اسکواش چیمپئن شپ؛ ناصراقبال کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا

نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود پاکستان نیشنز کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں

نیشنز ہاکی کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ناصراقبال ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

نیشنز ہاکی کپ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا

ویمنز ورلڈ کپ: انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا 5 اکتوبر کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی