صدر ٹرمپ کی فٹبال پلیئرز سے ملاقات: کھلاڑیوں سے عجیب و غریب سوالات


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معروف اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے پلئیرز سے ملاقات کے دوران عجیب سوالات نے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آفس میں اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا، اس دوران کھلاڑیوں سے عجیب سوالات بھی کیے، جس نے کھلاڑیوں کو چونکا دیا۔ٹرمپ نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران سوال کیا کہ کیا کوئی ٹرانس جینڈر خاتون آپکی میں ٹیم میں شامل ہو سکتی ہے؟ اور کیا انہیں مقابلہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے؟اِن غیر متوقع سوالات پر یووینٹس کے پلئیرز حیرت زدہ رہ گئے جبکہ اس موقع پر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران امریکی صدر کے سوال پر فٹبالر تیموتھی ویا نے اس صورتحال کو "عجیب اور غیر متعلقہ" قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ مجھے صرف فٹبال کھیلنا ہے، سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہتا۔اس موقع پر یووینٹس فٹبال کلب کے جنرل مینیجر ڈیمین کومولی نے وضاحت دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ہمارے پاس خواتین کی ٹیم موجود ہے۔امریکی صدر نے غیر متوقع طور پر کھلاڑیوں کیساتھ ایران اسرائیل جنگ سے متعلق بھی گفتگو کی تاہم فیفا کے صدر نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوالات پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر منتخب ہونے کے محض کچھ عرصے بعد ٹرمپ نے ٹرانس جینڈر فوجیوں کی سروسز اور سرکاری اداروں میں کام کرنے پر پابندی لگادی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ پاکستانی ہاکی پلئیرز رو پڑے

نیشنز کپ والی بال: پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان کوارٹرفائنل کل کھیلا جائے گا

وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کو نیشنزکپ کے فائنل میں رسائی پرخراج تحسین

نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

بگ بیش لیگ اوورسیز ڈرافٹس، کون سے پاکستانی کھلاڑی نمایاں رہے؟

صدر ٹرمپ کی فٹبال پلیئرز سے ملاقات: کھلاڑیوں سے عجیب و غریب سوالات

نیشنز ہاکی کپ: سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کا بڑا ٹاکرا آج ہوگا

والی بال: چین کے مقابل میں پاکستان کی بڑی فتح

نیشنز کپ؛ پاکستان نے والی بال میں چائنیز تائپے کو شکست دیدی

ایشین اسکواش چیمپئن شپ؛ ناصراقبال کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا

نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود پاکستان نیشنز کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں

نیشنز ہاکی کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ناصراقبال ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

نیشنز ہاکی کپ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا

ویمنز ورلڈ کپ: انڈیا اور پاکستان کا ٹاکرا 5 اکتوبر کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی