دو ہزار سال پرانی پینٹگ کے ٹکڑے جو ’رومن لندن کے بیورلی ہلز‘ کا پتا دیتے ہیں


Tony Jolliffe/BBC Newsیہ فن پارے اس علاقے کی دولت اور شان و شوکت کو ظاہر کرتے ہیںآثارِ قدیمہ کے ماہرین نے 2000 سال پرانی دیواروں کے پلستر کے ہزاروں ٹکڑوں کو جوڑ کر ایک شاندار رومن ولا کی خوبصورت دیواروں کو دنیا کے سامنے حسین روپ دے کر دوبارہلا کر کھڑا کر دیا ہے۔پلستر کے یہ بکھرے ٹکڑے 2021 میں وسطی لندن کے ایک مقام پر دریافت ہوئے تھے جہاں نئی تعمیرات جاری تھیں۔ مگر اس ’دیوہیکل جیگسو پزل‘ کو مکمل کرنے میں انھیں اتنا وقت لگا۔یہ تصویریں کم از کم 20 مختلف دیواروں کی ہیں جن پر نہایت خوبصورتی سے آلات موسیقی، پرندے، پھول اور پھل بنائے گئے ہیں۔یہ فن پارے اس علاقے کی دولت اور شان و شوکت کو ظاہر کرتے ہیںجسے ماہرین نے ’رومن لندن کا بیورلی ہلز‘ قرار دیا ہے۔Tony Jolliffe/BBC Newsپلستر کے یہ بکھرے ٹکڑے 2021 میں وسطی لندن کے ایک مقام پر دریافت ہوئے تھے جہاں نئی تعمیرات جاری تھیںTony Jolliffe/BBC Newsیہ پینٹنگ ولا کی ایک دیوار پر ہے ایسی کم از کم 19 دیگر ہیںاس دوران ماہرین کو تصاویر بنانے والے فنکاروں کے بارے میں بھی کچھ اشارے ملے ہیں۔ ایسے ہی ایک ٹکڑے پر لاطینی لفظفیسٹ ’Fecit‘ کندہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس نے بنایا۔۔۔ مگر افسوس کہ اس آرٹسٹ کے نام والا حصہ غائب ہے۔میوزیم آف لندن آرکیالوجی کی ٹیم پُرامید ہے کہ جب وہ باقی ماندہ ٹکڑوں کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے تو شاید انھیں نام کا وہ اہم ٹکڑا بھی مل جائے۔میوزیم آف لندن آرکیالوجی سے وابستہ ہان لی کہتے ہیں کہ ’یہ رومن لندن میں دیواروں کے پلستر اور پینٹنگز کا سب سے بڑا، یا کم از کم ان میں سے ایک بڑا ذخیرہ ہے جو ہمیں آج تک ملا ہے۔‘Tony Jolliffe/BBC Newsفریسکو کا سب سے بڑا ٹکڑا تقریباً پانچ میٹر بائے تین میٹر ہے جس کا نچلا حصہ ہلکے گلابی رنگ کا ہےفریسکو کا سب سے بڑا ٹکڑا تقریباً پانچ میٹر لمبا اور تین میٹر چوڑا ہے جس کا نچلا حصہ ہلکے گلابی رنگ کا ہے اوراس پر ماربل کی مشابہت دینے کے لیے رنگ کے چھوٹے چھوٹے نشان لگائے گئے ہیں۔ اس کے اوپر شوخ پیلے رنگ کے پینلز ہیں جن کے کناروں پر ہلکا سبز رنگ ہے۔ان دیواروں کو فانوسوں، سازوں، سفید سارس، پرندوں اور خوبصورت گل داؤدیسے آراستہ کیا گیا ہے۔ایک تصویر میں انگور کے خوشے کی مانند کچھ نظر آتا ہے، لیکن ماہرین نباتات کا خیال ہے کہ یہ دراصل ایک مقامی پودا ہے جس کا نام مسٹل ٹو ہے۔ہان لی کہتے ہیں کہ ’یہ میرے لیے واقعی دلچسپ ہے، کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ رومن مصور کلاسیکی انداز اپناتے ہوئے بھی مقامی شمال مغربی یورپی اثرات کو شامل کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں یہ شاندار ہے۔‘Tony Jolliffe/BBC Newsرومنز نے سن عیسوی 43 میں لندن کی بنیاد رکھی تھیانھوں نے کئی برس پلستر کے ٹکڑوں کے ساتھ گزارے، ہر ٹکڑے کا انتہائی غور سے معائنہ کیا اور ایک ایسی چیز مکمل کی جسے وہ 'دنیا کا سب سے مشکل جیگسو پزل‘ قرار دیتے ہیں۔ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ان قدیم ٹکڑوں کی نزاکت کو مدِنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا تھا۔وہ کہتے ہیں کہ ’آپ کو بہت دھیان رکھنا پڑتا ہے کیونکہ ان ٹکڑوں کو آپ صرف کچھ ہی مرتبہ جوڑ سکتے ہیں ورنہ یہ ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں۔‘’ہر ٹکڑے کو ایک ساتھ جوڑنے سے قبل آپ کو اطمینان سے سوچنا ہوتا ہے کہ یہ تمام ٹکڑے ایک ساتھ جوڑے جا سکتے ہیں یا نہیں۔‘Tony Jolliffe/BBC Newsہان لی کہتے ہیں کہ 'یہ سوچ کر خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ان کا کام دو ہزار برس بعد ایک بار پھر ہمارے سامنے ہے'رومنز نے سن عیسوی 43 میں لندن کی بنیاد رکھی تھی اور یہ ولا اس کے فوراً بعد بنا تھا، یہ شاید پہلی یا دوسری صدی کی بات ہے جب نیا شہر بہت تیزی سے بن رہا تھا۔ماہرینِ آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ شایہ یہ بڑی عمارت کسی امیر خاندان کا گھر تھی یا پھر امیر مسافروں کے لیے بنایا گیا ایک ہوٹل۔وہ ان فریسکوز کا برطانیہ اور یورپ میں ملنے والے دیگر فریسکوز سے موازنہ کر رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ تمام فریسکوز باصلاحیت اور ہنرمند پینٹرز کے ایک ہی گروہ نے پوری رومن سلطنت میں بنائے تھے۔ ہان لی کہتے ہیں کہ ’وہ رومن لندن میں آئے تھے جہاں عمارتیں بنانے کا رجحان بڑھ رہا تھا، بہت سارے گھر بنائے جا رہے تھے، عمارتیں بنائی جا رہی تھیں اور انھیں رنگ و روغن کی ضرورت تھی۔ وہ وہیں کام کرتے رہتے تھے اور کام کی اچھی اُجرت بھی لیتے تھے۔‘’یہ سوچ کر خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ان کا کام دو ہزار برس بعد ایک بار پھر ہمارے سامنے ہے۔‘تمام ان باصلاحیت پینٹرز کے نام اس وقت تک ایک معمہ بنے رہیں گے جب تک وہ بڑا ٹکڑا نہیں مل جاتا جس پر ان سب کے نام موجود ہیں۔Tony Jolliffe/BBC Newsہان لی نے کئی برس پلستر کے ٹکڑوں کے ساتھ گزارے ہیںیہ پلستر ساؤتھ وارک کے علاقے سے دریافت ہوا تھا۔ اسی مقام پر کھدائی کے دوران ایک رومن قبرستان بھی دریافت ہوا تھا۔ یہ مقام رومن لندن کے وسطی علاقے سے باہر موجود ہے اور اسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ماضی میں یہ شہر کس طرح آگے بڑھ رہا تھا۔اینڈریو ہینڈرسن کہتے ہیں کہ ’رومن زمانے میں یہاں ایک تیزی سے نشو و نما پاتی اور آگے بڑھتی ہوئی بستی موجود تھی۔ یہ ایسی تھی جیسے امرا کے علاقے ہوتے ہیں، یہ کہہ لیجیے کہ یہ علاقہ رومن لندن کا بیورلی ہلز تھا۔‘’اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ رومنز لندن کے ساتھ لگاؤ رکھتے تھے۔ وہ لندن میں سرمایہ کاری کر رہے تھے اور اسے ایک علاقہ سمجھتے تھے جہاں رہائش اختیار کی جا سکتی تھی۔‘ابھی فریسکو کے ٹکڑوں سے مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہے اور ماہرینِ آثارِ قدیمہ ان کی مدد دے برطانیہ کے رومن لندن کی تاریخ ایک مرتبہ پھر سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔قدیم دور میں بنی اسرائیل بھنگ جلا کر عبادت کرتے تھےدنیا بھر کے ماہرین آثار قدیمہ اہرام مصر کے ’بحالی منصوبے‘ کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں؟انسانوں کی شیروں سے لڑائی کا پہلا ’سائنسی ثبوت‘ جوگلیڈی ایٹرز کے قبرستان سے ملاکیا حضرت عیسیٰ کا کفن کہلانے والے ’شراؤڈ آف ٹیورن‘ اور اس پر موجود انسانی پیکر کا معمہ حل ہوگیاقرطبہ کی لبنیٰ ’ایک غلام کنیز‘ جو اپنی ذہانت سے اموی خلیفہ کی قابلِ اعتماد مشیر بنیں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

فوجی اڈوں پر حملے، پراکسیز کی کارروائی یا آبنائے ہرمز کی بندش: تہران امریکی حملوں کا جواب کیسے دے سکتا ہے؟

اسرائیل: مشرقِ وسطیٰ کی واحد ایٹمی طاقت جو ’جوہری ابہام‘ کی پالیسی کے ذریعے دہرا فائدہ حاصل کر رہی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی جوہری تنصیبات کی مکمل تباہی کا دعویٰ اور تہران میں ’رجیم چینج‘ کا ذکر

ایران کا امریکی حملے کا بھرپور جواب دینے کا عزم، صدر ٹرمپ کا تہران میں ’رجیم چینج‘ کا ذکر

ایران کا اسرائیل پر مزید میزائل حملوں کا دعویٰ، ایرانی شہر کرج میں دھماکوں اور فضائی حملوں کی اطلاعات

ایران کا اسرائیل پر مزید میزائیل حملوں کا دعویٰ، ایرانی شہر کرج میں دھماکوں اور فضائی حملوں کی اطلاعات

امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا وقت اور نوعیت کا تعین ایران کی افواج کریں گی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایرانی مندوب کا خطاب

امریکہ ایران اسرائیل جنگ میں شامل: امریکہ کی سہولت کاری کرنے والے ممالک ایران کا جائز ہدف ہوں گے: آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینیئر مشیر

دس آبدوز شکن جنگی جہاز بحری بیڑے میں شامل کرنے کا منصوبہ: انڈین نیوی کی عسکری طاقت ہے کتنی؟

’امن قائم کرنے والے‘ صدر کا ڈرامائی قدم جس نے امریکہ کو اسرائیل ایران تنازع کے بیچ لا کھڑا کیا

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بارے میں اب تک ہم کیا جانتے ہیں؟

دوسرے ملکوں کو جہنم بنانے والا کیا امن انعام کا مستحق ہوسکتا ہے؟ مفتی تقی عثمانی

سب سے طاقتور بنکر شکن بم جو امریکہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے لیے استعمال کیے

سب سے طاقتور بنکر شکن بم جو امریکہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے لیے استمعال کیے

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی ثنا یوسف کے خاندان سے تعزیت .. پیغام میں کیا کہا ؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی