پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش


پاکستان کی حکومت نے انڈیا کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور اعلیٰ قیادت کا مظاہرہ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی ہے۔سنیچر کو حکومت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری نے انڈیا کی بلا اشتعال اور غیرقانونی جارحیت کو دیکھا جس نے نہ صرف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو پامال کیا بلکہ معصوم جانوں کا بھی ضیاع ہوا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا، کشیدگی کے عروج پر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان اور انڈیا کے ساتھ سفارتی رابطے کیے، جس کی وجہ سے کشیدگی کم ہوئی اور جنگ بندی ممکن ہوئی۔’امریکی صدر کی مداخلت سے دو ایٹمی طاقت رکھنے والے ممالک کے درمیان ایک بڑے تنازعے سے بچاؤ ممکن ہوا جس سے خطے میں لاکھوں لوگوں کے لیے تباہ کن نتائج برآمد ہوتے۔ یہ مداخلت ان کے امن ساز کردار کا ثبوت ہے۔‘بیان کے مطابق حکومت پاکستان صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی پیشکش کو بھی سراہتی ہے۔ ’جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے سے ہی قائم ہوگا۔‘Government of Pakistan Recommends President Donald J. Trump for 2026 Nobel Peace PrizeThe Government of Pakistan has decided to formally recommend President Donald J. Trump for the 2026 Nobel Peace Prize, in recognition of his decisive diplomatic intervention and pivotal…— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) June 20, 2025بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ یہ مخلصانہ کوششیں علاقائی اور عالمی استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے تناظر میں جس میں غزہ اور ایران شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ناسا کے تعاون سے پاکستانی گندم کے بیج خلا میں بھیجے جائیں گے، فائدہ کیا ہوگا؟

ایک سال پہلے تک پی آئی اے سے کترانے والے سرمایہ کاروں کی اب قومی ایئر لائنز میں دلچسپی کیوں بڑھ گئی؟

لائیو: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 11 شدت پسند ہلاک

کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کا احتجاج: پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد زخمی، 90 گرفتار

کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کا احتجاج: پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد زخمی، 30 گرفتار

لاہور میں ’ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے‘ کار چوری: آن لائن اشتہار کے ذریعے گاڑی فروخت کرتے وقت اِن چیزوں کا خیال رکھیں!

دفتر خارجہ کا قطر میں امریکی ائیربیس پر حملے پر شدید تحفظات کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے سفیر کی ملاقات

خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کا آپریشن بحال، قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ

عمران خان سے بیرسٹر سیف کی اہم ملاقات: خیبرپختونخوا کے بجٹ پر قانونی پہلوؤں سمیت تفصیلی تبادلہ خیال

9 مئی کیسز: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا فیصلہ آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کا قطری سفیر سے رابطہ

ملک بھر میں 8 کروڑ انورٹر پنکھوں کی تقسیم، کتنی بجلی بچائے جا سکے گی؟

خلیج فارس کی صورتحال کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن محدود

’ایک نوبیل انعام پاکستانی عوام کے لیے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی