لائیو: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 11 شدت پسند ہلاک


اہم نکاتپاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد کاروبار معطلوزیر اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب اور قطر کے سفیروں سے رابطہخلیجی ممالک کے لیے پی آئی کا آپریشن بحالپاکستان میں پری مون سون کے پہلے سپیل کا آغازجنوبی وزیرستان  میں خفیہ معلومات  پر سکیورٹی فورسز  کا کامیاب آپریشنپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق منگل  کو سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع سرا روغہ کے علاقے میں خفیہ معلومات پر  آپریشن کیا، جہاں ’انڈیا کی سرپرستی میں چلنے والے فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گیارہ دہشت گرد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔بیان کے مطابق تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سید معیز عباس شاہد  نے دشمن کا دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے 25 جون تا یکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھ اور بدین کے مختلف مقامات پر 25 تا 28 جون آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بنیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور سوات کے مختلف علاقوں میں 25 جون تا یکم جولائی تک آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں بشمول استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، شگر، دیامیر، نگر،غزراور گھانچے کے علاقوں میں بھی 25 جون تا یکم جولائی تک آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیںلاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نومئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں خارج کر دی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں 9 مئی کے تمام کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کر دی ہیں۔عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔ گزشتہ روز فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوبارہ آغاز پر تیزی کا رجحان برقرارایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی خبروں کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔منگل کو پاکستان سٹاک انڈیکس 6 ہزار 165.21 کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 332.68 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔صبح 11:30 بجے انڈیکس 5.06 فیصد اضافے کے ساتھ 122,045 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد مارکیٹ کو ایک گھنٹے کے لیے روک دیا گیا تھا۔تاہم کاروبار کے دوبارہ آغاز پر بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔پی ایس ایکس کے نوٹس کے مطابق کے ایس ای 30 انڈیکس میں 5 فیصد اضافے پر مارکیٹ ہالٹ نافذ کیا گیا ہے اور تمام ایکویٹی و متعلقہ مارکیٹس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم کی چین کے سفیر سے ملاقات، اقتصادی راہداری پر مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہوزیراعظم شہباز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں پر کامیاب عمل درآمد کی غرض سے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگل کو وزیراعظم نے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کیملاقات میں وزیراعظم نے ایم ایل ون، شاہراہ قراقرم اور گوادر پورٹ کے اہم منصوبوں کو آپریشنل کرنے سمیت زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون پر روشنی ڈالی۔پری مون سون کا پہلا سپیل، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارشمحکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل سے پری مون سون کے پہلے سپیل کا آغاز ہو گیا ہے جو 2 جولائی تک جارہی رہے گا۔موسم گرم اور شدید حبس کے بعد دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 28 جون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی مذاکرات: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار عرب امارات پہنچ گئےپاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستان ۔ متحدہ عرب امارات مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے 12ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ جے ایم سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی وفد کی قیادت اسحاق ڈار کر رہے ہیں جس میں اقتصادی امور، تجارت، توانائی، سمندری امور اور داخلہ کی وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی قیادت میں اماراتی اداروں کے اعلیٰ سطحی نمائندے موجود ہوں گے۔اے وی سی والی بال نیشنز کپ کا فائنل پاکستان اور بحرین کے درمیان آجمردوں کے اے وی سی والی بال نیشنز کپ کا فائنل آج پاکستان اور بحرین کے درمیان مناما میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔اس سے پہلے سیمی فائنلز میں پاکستان نے قطر کو تین صفر جبکہ بحرین نے کوریا کو تین، دو سے ہرایا تھا۔خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کا آپریشن بحال، قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخخلیجی فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں متاثر ہونے والی پی آئی اے اور دیگر ایئر لائن کی پروازیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں تاہم قطر کے لیے پروازوں کی بحالی فی الحال نہیں ہو سکی۔ترجمان پی آئی اے رحیم داد خان نے اردو نیوز کو بتایا کہ آج منگل سے تمام خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں جس کے بعد پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد خلیج کی فضائی حدود بند کر دی گئی تھیں جس کے باعث پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بھی فضائی آپریشن شدید متاثر ہوئے تھے۔ جس کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے خلیجی ممالک کے لیے اپنی پروازیں روک دی تھیں۔مزید تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریںوزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب اور قطر کے سفیروں سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کے لیے سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے برادر عوام کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا، ’پاکستان سفارتکاری اور ڈائیلاگ کے ذریعے علاقے میں امن کے لیے مملکت سعودی عرب کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔‘میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اور پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قطر کے سفیر سے ملاقات میں برارد عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیرعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مؤقف اپنایا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے بات چیت اور سفارتکاری ہی واحد حل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ناسا کے تعاون سے پاکستانی گندم کے بیج خلا میں بھیجے جائیں گے، فائدہ کیا ہوگا؟

ایک سال پہلے تک پی آئی اے سے کترانے والے سرمایہ کاروں کی اب قومی ایئر لائنز میں دلچسپی کیوں بڑھ گئی؟

لائیو: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 11 شدت پسند ہلاک

کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کا احتجاج: پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد زخمی، 90 گرفتار

کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کا احتجاج: پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد زخمی، 30 گرفتار

لاہور میں ’ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے‘ کار چوری: آن لائن اشتہار کے ذریعے گاڑی فروخت کرتے وقت اِن چیزوں کا خیال رکھیں!

دفتر خارجہ کا قطر میں امریکی ائیربیس پر حملے پر شدید تحفظات کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے سفیر کی ملاقات

خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کا آپریشن بحال، قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ

عمران خان سے بیرسٹر سیف کی اہم ملاقات: خیبرپختونخوا کے بجٹ پر قانونی پہلوؤں سمیت تفصیلی تبادلہ خیال

9 مئی کیسز: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا فیصلہ آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کا قطری سفیر سے رابطہ

ملک بھر میں 8 کروڑ انورٹر پنکھوں کی تقسیم، کتنی بجلی بچائے جا سکے گی؟

خلیج فارس کی صورتحال کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن محدود

’ایک نوبیل انعام پاکستانی عوام کے لیے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی