بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان کے ’لاپتہ‘ بیٹے گھر پہنچ گئے


بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان کے ’لاپتہ‘ بیٹے گوادر میں اپنے آبائی گھر پہنچ گئے ہیں۔جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور گوادر سے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے اپنے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے بیٹے عبدالباسط بخیر و عافیت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’اس مشکل وقت میں جن لوگوں نے میرے بیٹے کی تلاش میں کسی بھی مدد و دعا کا اہتمام کیا ان کا میں خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ خاص طور پر وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیراعلیٰ سندھ اور ایس ایس پی کورنگی کراچی کا جنھوں نے اس سلسلے میں مسلسل رابطہ کیا اور مکمل تعاون کا اظہار کیا۔‘اس سے قبل مولانا ہدایت الرحمان نے فیس بک اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ 13 سالہ عبدالباسط کراچی کے علاقے سعود آباد میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم ہیں۔ وہ منگل کو عصر کے وقت مدرسے سے گھر کے لیے نکلے لیکن گھر نہیں پہنچے اور تاحال لاپتہ ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی تلاش میں تعاون کریں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مولانا ہدایت الرحمان سے فون پر رابطہ کر کے گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کروائی تھی کہ ’حکومتِ بلوچستان بچے کی تلاش میں مکمل تعاون فراہم کرے گی اور جلد بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔‘وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے حکومت سندھ سے بھی رابطہ کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی پولیس اور متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ وہ سندھ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان اس معاملے پر سندھ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات اگلے ہفتے مکمل ہوں گے: پاکستان

انڈیا سے ’ایک ہی چھلانگ میں‘ پاکستان آنے والا پانچواں لنگور کیسے ریسکیو کیا گیا؟

گھروں میں کام کرنے والی ماسی ’کروڑوں روپے کی مالکن‘ جو اپنی قیمتی گاڑی پر سفر کرتی

ابھینندن کو پکڑنے والے میجر معیز عباس عسکریت پسندوں کے ہاتھوں کیسے مارے گئے؟

’ملاقات سے انکار پر غصے میں قتل کیا‘، ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کا ’اعترافِ جرم‘

جولائی سے نیا بائیو میٹرک نظام، ’فنگر پرنٹس کام نہ کریں تو پیسے کون دے گا؟‘

یکم جولائی سے نیا بائیو میٹرک نظام، ’انگلیاں کام نہ کریں تو پیسے کون دے گا؟‘

بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان کے ’لاپتہ‘ بیٹے گھر پہنچ گئے

پنجاب میں اسلحے کی نمائش اور ’ڈالا کلچر‘ کے خلاف کریک ڈاؤن کتنا موثر؟

راولپنڈی کے وائلڈ لائف پارک میں چار ہرنوں کی ہلاکت، ’شاید کسی جنگلی جانور نے حملہ کیا‘

پاکستانی فوج کے اہلکار جنھوں نے ’سرینڈر کرنے والے‘ انڈین پائلٹ ابھینندن کو ’ہجوم سے بچایا تھا‘

کراچی میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ بھی ہوسکتی

کاغان میں ایک کار 300 فٹ گہری کھائی میں گری مگر اس میں موجود بچہ ’معجزاتی طور پر‘ بچ گیا

خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں مبینہ ڈرون حملوں کے بعد خوف: ’اب لوگ گھروں میں بھی محفوظ نہیں‘

17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کا مجسٹریٹ کے سامنے’اعتراف جرم‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی