امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات اگلے ہفتے مکمل ہوں گے: پاکستان


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک کے درمیان ملاقات کے بعد پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجاری مذاکرات اگلے ہفتے مکمل ہو جائیں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’دونوں اطراف مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کو اگلے ہفتے مکمل کرنے کا عزم کیا۔‘پاکستان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے لاگو کیے گئے 29 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔ 2024 میں پاکستان کا سرپلس تین ارب ڈالر تھا۔تجارتی عدم توازن کو ختم کرنے اور ٹیرف کو کم کرنے کے لیے پاکستان نے امریکی خام تیل سمیت مزید اشیا درآمد کرنے اور امریکی کمپنیوں کے لیے مائننگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔رواں ہفتے دونوں ممالک نے پاکستان کے منرل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے ایک تقریب کی مشترکہ میزبانی کی تھی جس میں سات ارب ڈالر کا ریکوڈک پراجیکٹ بھی شامل تھا۔دونوں حکومتوں کے سینیئر عہدیداروں اور امریکی سرمایہ کاروں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور ریگولیٹری اصلاحات پر بات چیت کی تھی۔امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک ریکوڈک میں 500 ملین سے ایک ارب ڈالر تک کی فنانسنگ کی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میزبانی کی تھی اور اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ تجارت نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک بڑی کشیدگی سے بچنے میں مدد کی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات اگلے ہفتے مکمل ہوں گے: پاکستان

انڈیا سے ’ایک ہی چھلانگ میں‘ پاکستان آنے والا پانچواں لنگور کیسے ریسکیو کیا گیا؟

گھروں میں کام کرنے والی ماسی ’کروڑوں روپے کی مالکن‘ جو اپنی قیمتی گاڑی پر سفر کرتی

ابھینندن کو پکڑنے والے میجر معیز عباس عسکریت پسندوں کے ہاتھوں کیسے مارے گئے؟

’ملاقات سے انکار پر غصے میں قتل کیا‘، ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کا ’اعترافِ جرم‘

جولائی سے نیا بائیو میٹرک نظام، ’فنگر پرنٹس کام نہ کریں تو پیسے کون دے گا؟‘

یکم جولائی سے نیا بائیو میٹرک نظام، ’انگلیاں کام نہ کریں تو پیسے کون دے گا؟‘

بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان کے ’لاپتہ‘ بیٹے گھر پہنچ گئے

پنجاب میں اسلحے کی نمائش اور ’ڈالا کلچر‘ کے خلاف کریک ڈاؤن کتنا موثر؟

راولپنڈی کے وائلڈ لائف پارک میں چار ہرنوں کی ہلاکت، ’شاید کسی جنگلی جانور نے حملہ کیا‘

پاکستانی فوج کے اہلکار جنھوں نے ’سرینڈر کرنے والے‘ انڈین پائلٹ ابھینندن کو ’ہجوم سے بچایا تھا‘

کراچی میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ بھی ہوسکتی

کاغان میں ایک کار 300 فٹ گہری کھائی میں گری مگر اس میں موجود بچہ ’معجزاتی طور پر‘ بچ گیا

خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں مبینہ ڈرون حملوں کے بعد خوف: ’اب لوگ گھروں میں بھی محفوظ نہیں‘

17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کا مجسٹریٹ کے سامنے’اعتراف جرم‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی