’ملاقات سے انکار پر غصے میں قتل کیا‘، ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کا ’اعترافِ جرم‘


اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمرحیات نے مقامی عدالت میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نے منگل کو مجسٹریٹ سعد نذیر کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا جس میں اس نے اعتراف کیا ہے کہ ثنا یوسف کے ملاقات سے مسلسل انکار کی وجہ سے اس نے انہیں قتل کیا۔ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ ’پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا، سارا دن انتظار کیا لیکن وہ (ثنا یوسف) نہیں ملیں۔ انہوں نے مجھے واپس جانے کو کہا۔‘ملزم نے بتایا کہ وہ ثناء یوسف کی سالگرہ کا تحفہ ساتھ لایا جسے وصول کرنے سے انہوں نے انکار کر دیا تھا۔’دو جون کو ثنا یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا لیکن نہیں ملی، مجھے ثناء یوسف کے ملاقات نہ کرنے پر سخت رنج تھا۔ میں نے غصے میں آکر ثنا یوسف کو اس کے گھر جا کر انہیں قتل کر دیا۔‘چترال سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو دو جون کو اسلام آباد کے تھانہ سُنبل کی حدود میں ملزم عمر حیات نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے 20 گھنٹوں کے اندر ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا تھا۔آئی جی اسلام آباد نے منگل کی سہ پہر پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ملزم کا نام عمر حیات عرف کاکا ہے جو خود بھی ایک ٹک ٹاکر ہے۔ملزم نے بتایا کہ وہ ثناء یوسف کے لیے سالگرہ کا تحفہ ساتھ لایا جسے وصول کرنے سے انہوں نے انکار کر دیا تھا (فوٹو: ثنا یوسف انسٹاگرام)اسلام آباد پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اردو نیوز کو بتایا تھا کہ ملزم عمرحیات نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ’ گولی مارنے کے بعد وہ ثنا یوسف کے گھر سے فرار ہو گیا، بائیک رائیڈر کو بک کیا اور لاری اڈا پہنچ گیا۔ جہاں سے وہ فیصل آباد جانے والی بس میں سوار ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا۔‘پولیس تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مرکزی ملزم عمر حیات فارچونر گاڑی پر فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو کرائے پر لی گئی فارچونر گاڑی میں آیا تھا۔ملزم نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اس نے تاحال فارچونر گاڑی کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا، جبکہ رینٹ اے کار کا مالک بھی گرفتاری کے بعد اس سے رقم لینے کے لیے سامنے آ گیا ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’ملزم کی جیب سے صرف چند سو روپے برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم کے پاس کوئی بڑی رقم موجود نہیں ہے، تاہم وہ خود کو ایک لینڈ لارڈ کا بیٹا ظاہر کرتا تھا اور اسی بنیاد پر اس نے فارچونر گاڑی کرائے پر لی۔‘تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آ چکی ہے کہ ملزم کا والد ایک سرکاری ملازم تھا جو گریڈ 16 میں ریٹائر ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات اگلے ہفتے مکمل ہوں گے: پاکستان

انڈیا سے ’ایک ہی چھلانگ میں‘ پاکستان آنے والا پانچواں لنگور کیسے ریسکیو کیا گیا؟

گھروں میں کام کرنے والی ماسی ’کروڑوں روپے کی مالکن‘ جو اپنی قیمتی گاڑی پر سفر کرتی

ابھینندن کو پکڑنے والے میجر معیز عباس عسکریت پسندوں کے ہاتھوں کیسے مارے گئے؟

’ملاقات سے انکار پر غصے میں قتل کیا‘، ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کا ’اعترافِ جرم‘

جولائی سے نیا بائیو میٹرک نظام، ’فنگر پرنٹس کام نہ کریں تو پیسے کون دے گا؟‘

یکم جولائی سے نیا بائیو میٹرک نظام، ’انگلیاں کام نہ کریں تو پیسے کون دے گا؟‘

بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان کے ’لاپتہ‘ بیٹے گھر پہنچ گئے

پنجاب میں اسلحے کی نمائش اور ’ڈالا کلچر‘ کے خلاف کریک ڈاؤن کتنا موثر؟

راولپنڈی کے وائلڈ لائف پارک میں چار ہرنوں کی ہلاکت، ’شاید کسی جنگلی جانور نے حملہ کیا‘

پاکستانی فوج کے اہلکار جنھوں نے ’سرینڈر کرنے والے‘ انڈین پائلٹ ابھینندن کو ’ہجوم سے بچایا تھا‘

کراچی میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ بھی ہوسکتی

کاغان میں ایک کار 300 فٹ گہری کھائی میں گری مگر اس میں موجود بچہ ’معجزاتی طور پر‘ بچ گیا

خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں مبینہ ڈرون حملوں کے بعد خوف: ’اب لوگ گھروں میں بھی محفوظ نہیں‘

17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کا مجسٹریٹ کے سامنے’اعتراف جرم‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی