یوٹیوب کا لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے بڑی تبدیلی کرنیکا اعلان


یوٹیوب کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں لائیو اسٹریم کرنے کے لیے کم از کم عمر کی حد کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوٹیوب ہیلپ سپورٹ پیج کے مطابق 22 جولائی سے یوٹیوب پر 16 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ہی لائیو اسٹریم کرسکیں گے۔ اسی طرح یوٹیوب کی جانب سے اب تک 13 سال سے کم عمر بچوں کو کسی بالغ فرد کے ساتھ ہی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دی جاتی تھی، اب اس حد کو بھی 13 سے 15 سال تک کیا جا رہا ہے۔کمپنی نے خبردار کیا کہ اگر کوئی صارف 16 سال کا نہ ہوا اور اس نے کسی بالغ فرد کے بغیر تنہا لائیو اسٹریمنگ کی تو اس پر مختلف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ پہلے تو لائیو چیٹ کو ڈس ایبل کر دیا جائے گا جبکہ دیگر متعدد فیچرز تک رسائی بھی عارضی طور پر معطل ہو جائے گی۔کمپنی نے مزید بتایا کہ بتدریج اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی لائیو اسٹریمز کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور جس اکاؤنٹ پر پابندیوں کا اطلاق ہوگا، اسے کسی مختلف چینل میں بھی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اگر پھر بھی لائیو اسٹریمنگ کی کوشش کی گئی تو اکاؤنٹ کو ہی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔یوٹیوب کے مطابق 16 سال سے کم عمر کریٹیرز اسی وقت لائیو اسٹریم کرسکیں گے جب کسی بالغ فرد کو ان کے چینل پر ایڈیٹر، منیجر یا مالک کے طر پر رسائی دی جائے گی اور وہ ان کے ساتھ لائیو اسٹریم میں بھی نظر آئیں گے۔کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ اچانک یہ تبدیلیاں کیوں کی گئی ہیں مگر یہ 16 سال سے کم عمر کریٹیرز کے لیے دھچکا ثابت ہوں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایچ ، نئی قیمت اور فیچرز نے سب کو حیران کر دیا

بیٹری 100 فیصد چارج کرنا نقصان دہ یا فا ئدہ مند؟

جرمنی کا چینی ڈیپ سیک اے آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

شیفالی جریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

ایپل کی پابندیوں کے باعث فیس میں ترمیم

’قاتل فنگس‘ کیا ہے؟ جان لیوا فنگل انفیکشن سے خود کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟

خلا میں زمین کے قریب نیا سیارہ دریافت

آئی فون 17 کےصارفین کیلئے بڑی خوشخبری

بڑا پیزا دو گھنٹے میں ختم کرنے والی مکھیاں جو کچرے کو فائدہ مند پروٹین میں بدل سکتی ہیں

سیکس کیم انڈسٹری کی ماڈلز: ’ہمیں اس وقت کام پر رکھا گیا جب ہم سکول میں پڑھتی تھیں‘

یوٹیوب کا لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے بڑی تبدیلی کرنیکا اعلان

سوشل میڈیا پر میگنیشیم کے چرچے، یہ انسانی جسم کے لیے کیوں ضروری ہے؟

کِلر وہیلز جو سمندری گھاس سے ایک دوسرے کا مساج کرتی ہیں

کِلر وہیلز کو جو سمندری گھاس سے ایک دوسرے کا مساج کرتی ہیں

’سو جا بیٹا ورنہ گبر آ جائے گا‘: پانچ سال تک سینما میں چلنے والی ’شعلے‘ جو 50 برس بعد نئے اختتام کے ساتھ ریلیز ہو گی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی